{AF}
امت کی وحدت کے لیے یکساں نصاب تعلیم ہی وقت کا تقاضاہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
علماء کرام اور دینی تحریکیں مل کر کرپٹ اورفرسودہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے جدوجہد کریں،دینی ادارے اسلام کے قلعے اور ان کی خدمات قابل تحسین ہیں حکومت دینی اداروں کے لیے بجٹ میں رقم مختص کرے،انگریزی تعلیم کے لیے بجٹ میں رقم ہے لیکن قرآن کی تعلیم کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں ہے،مغربی تہذیبی یلغار کا مقابلہ کرنا اور اس کے مقابلے میں اسلامی تہذیب اپنانا ہر مسلمان کا فرض ہے،مغرب تہذیبی یلغار کے ذریعے امت مسلمہ کے نوجوانوں اور خواتین کو بے راہ روی پر لگا رہا ہے باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ امت کی وحدت کے لیے یکساں نصاب تعلیم ہی وقت اور حالات کا تقاضا ہے ہمارا موجودہ نصاب تعلیم قوم کو تقسیم کرنے کا باعث بن رہا ہے ،علماء کرام اور دینی تحریکیں سب مل کر کرپٹ اور فرسودہ نظام کوتبدیل کرنے کے لیے جدوجہد کریں،دینی ادارے اسلام کے قلعے اور ان کی خدمات قابل تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے تعلیم القرآن کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا امین الحق نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر دینی اداروں اور قرآن کی تعلیم کے لیے بجٹ میں رقم مختص کرے،انگریزی تعلیم کے لیے بجٹ میں رقم ہے جبکہ قرآن کی تعلیم کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں جو بد قسمتی ہے انہوں نے کہا کہ مغرب اپنی تہذیبی یلغار کے ذریعے امت کے نوجوانوں اور خواتین کو ہدف بنا کر بے راہ روی کی طرف لے جارہا ہے اس کے مقابلے میں اسلامی تہذیبی اپنانا اور اس کو عام کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ ان ساری کوششوں اور کاوشوں کا ایک ہی مقصد ہے کہ اقامت دین کیا جائے،دین کا نظام قائم کیا جائے اسلامی نظام کے قیام کے بغیر نہ ہمارے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں،ہمارے تمام مسائل کا حل اﷲ کے دئیے ہوئے نظام میں مضمر ہے۔