جنرل مشرف نے مسئلہ کشمیر پر قومی موقف سے انحراف کر کے رائے عامہ تقسیم کی اور کنفیویژن پیدا کیا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجنرل مشرف نے مسئلہ کشمیر پر قومی موقف سے انحراف کر کے رائے عامہ تقسیم کی اور کنفیویژن پیدا کیا،عبدالرشید ترابی {/AF}

جنرل راحیل شریف نے قومی موقف کا احیاء کیا جو وقت اور حالات کا تقاضاتھا،پارلیمنٹ میں قرارداد اور جنرل اسمبلی میں نواز شریف کا خطاب خوش آئند ہے لیکن کشمیر کی آزادی کے لیے جامع حکمت عملی ٹھوس پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے،نریندر مودی کے جارحانہ عزائم کے خلاف پیش بندی کی ضرورت ہے ،جماعت اسلامی شہداء کی امین ہے اور کشمیر پر کسی کو انخراف نہیں کرنے دے گی مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے مسئلہ کشمیر پر قومی موقف سے انخراف کر کے رائے عامہ کو تقسیم کیا اور کنفیویژن پیدا کیا،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی موقف کا دوٹوک اظہار اور احیاء کر کے اس کا ازالہ کیا جو وقت اور حالات کا تقاضا تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداء کشمیر اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ کی قرارداد اور جنرل اسمبلی میں نواز شریف کا خطاب خو ش آئند ہے لیکن محض قرارداد اور خطاب سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا اس کے لیے جامع حکمت عملی اور ٹھوس پالیسی تشکیل دینا ہو گی،آزاد کشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنانا ہو گا انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے موقع وزیر اعظم نریندرمودی کے جارحانہ عزائم اور آزاد کشمیر پر حملے جیسے عزائم کے خلاف پیش بندی اور صف بندی کرنی ہو گی،انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پاکستان اورآزاد کشمیر پرحملے کے جارحانہ عزائم رکھتے ہیں جس کا اظہار وہ اپنے جلسوں میں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی نے آزاد کشمیر پر حملے کی حماقت کی تو اس کو نانی یاد دلائیں گے،انہوں نے کہا کہ یہ خطہ مجاہدین اور شہداء کے خون کے بدلے میں آزاد ہوا ہے ،شہداء اور مجاہدین کے وارث اپنے خطے کی بھی حفاظت کریں گے اور مقبوضہ کشمیر کو بھی آزاد کروانے کے لیے بھی بھرپور کردار ادا کریں گے،جماعت اسلامی شہداء کی امین ہے اور کشمیر پر کسی کو انخراف نہیں کرنے دے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر