کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کا مشن ہنوز تشنہ تکمیل ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiکشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کا مشن ہنوز تشنہ تکمیل ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

عوام 1947ء کے جہاد کی طرح علاقائی ،قبیلائی اور مفاداتی دائروں سے نکل کر کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں،اہل باغ نے ہمیشہ جہاد کی پشتیبانی اور شہادتیں پیش کیں،سید خادم حسین شہید اولین شہداء میں سے ہیں ان کے مشن کی تکمیل کے لیے دن رات ایک کرنا ہو گا،ہمارے سارے مسائل کا حل اﷲ کے دئیے ہوئے نظام کے قیام میں ہے ،جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر اور پاکستان میں خدمت کے میدان میں بے پناہ کار ہائے نمایاں سر انجام دئیے ہیں متاثرین زلزلہ ہوں متاثرین سیلاب ہوں یا اور کوئی آفت سماوی ہو جماعت اسلامی خدمت کے لیے پیش پیش رہی ہے،عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کی جدوجہد عبادت سمجھ کر کرتے ہیں،عوام نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا رکھنے والی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کا مشن ہنوز تشنہ تکمیل ہے،اہل باغ نے 1947ء کے جہاد میں بھرپور کردار ادا کیا،سید خادم حسین شہید اولین شہداء میں سے ہیں کشمیر کے چپے چپے پر مجاہدین کا خون گرا جس کے نتیجے میں آزادی کا ثمر ہمیں نصیب ہوا لیکن ابھی تک ان شہداء اور غازیوں کے مشن کی تکمیل ادھوری ہے،نہ کشمیر آزاد ہو سکا اور نہ یہاں کا نظام تبدیل ہو سکاان خیالات کا اظہار انہوں نے پدر سیداں میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر ضلع عثمان انور،امیر حلقہ مولانا ہدایت اﷲ ،سید ذوالفقار شاہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ عوام 1947ء کی طرح جذبہ جہاد سے سرشار ہو کر تمام علاقائی ،قبیلائی اور مفاداتی دائروں سے نکل کر کرپٹ اور فرسودہ نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تا کہ اس ظالمانہ نظام کو اکھاڑ کر اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کر سکیں،اسلام کا عادلانہ نظام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ،انہوں نے کہا کہ جو عہد ہم نے اﷲ سے کر کے یہ خطہ آزاد کروایا تھا اس عہد سے بے وفائی کی گئی جس کی وجہ سے آج ہم بد امنی ،انتشار،کرپشن ،ظلم اور نا انصافی کا شکار ہو چکے ہیں یہ اﷲ کی طرف سے ایفا عہد ہے نہ کرنے کی سزا ہے اس کا حل بھی یہی ہے کہ ہم اﷲ کی طرف رجوع کریں اس کے دئیے ہوئے نظام کو اپنائیں،نبی ؐ کی تعلیمات پر عمل کریں،جماعت اسلامی اسی مشن کو لے کر اٹھی ہے کہ اﷲ کی دھرتی پر اﷲ کا نظام غالب آ جائے جس کے لیے اس امت کو اٹھایا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس خطے میں حقیقی اسلامی نظام کے قیام کی علمبردار ہے اس کے پاس دیانتدار قیادت اور مخلص کارکن موجود ہیں جو نظام کی تبدیلی کا داعیہ لے کر اٹھے ہیں عوام جماعت اسلامی کو مضبوط کرے اس کی صفوں میں شامل ہو تا کہ اسلامی انقلاب برپا کیا جا سکے جس کے لیے ہمارے اسلاف نے قربانیاں پیش کیں تھیں انہوں نے کہا کہ 66سال گزر چکے ہیں اس نظام نے غریب کو غریب تر اور امیر کو امیر تر کر دیا ہے میرٹ کا قتل عام اقربا پروری،رشوت،سفارش عام ہو چکی ہے جس کی وجہ سے معاشرے میں نا انصافی کا طوفان کھڑا ہوا ہے نہ کسی کو انصاف ملتا ہے نہ روزگار اور امن و امان بھی اب ناپید ہوتا جا رہا ہے ان سارے مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ قوم بیداری کا مظاہر ہ کرے اور جماعت اسلامی کا ساتھ دے تاکہ اس نظام کو تبدیل کیا جا سکے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آزاد کشمیر اور پاکستان میں خدمت کے میدان میں بے پناہ کار ہائے نمایاں سر انجام دئیے ہیں متاثرین زلزلہ ہوں متاثرین سیلاب ہوں یا اور کوئی آفت سماوی ہو جماعت اسلامی خدمت کے لیے پیش پیش رہی ہے،عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کی جدوجہد عبادت سمجھ کر کرتے ہیں،عوام نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا رکھنے والی جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر