کشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے منزل کے حصول کے لیے ٹھوس حکمت عملی اور جامع پالیسی تشکیل دینا وقت اور حالات کا تقاضاہے،سراج الحق

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکشمیرکی آزادی نوشتہ دیوار ہے منزل کے حصول کے لیے ٹھوس حکمت عملی اور جامع پالیسی تشکیل دینا وقت اور حالات کا تقاضاہے،سراج الحق {/AF}

جما عت اسلامی پاکستان کی کوشش ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو مسئلہ کشمیرکے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ایک کرے گی،مظلوم لوگوں کو ظالموں کے ظلم سے نجات دلانا سب سے بڑا جہاد اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے،جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کے دکھ کو اسی طرح محسوس کرتی سے جس طرح ایک کشمیری اپنے اوپر ہونے والے ظلم کو محسوس کرتاہے ،ڈاکٹر غلام بنی فائی کی خدمات کی پوری قوم تحسین کرتی ہے،کشمیریوں کی مکمل آزادی تک پشتیبانی جاری رکھیں گے اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق سے کشمیر امریکن کونسل کے صدر ڈاکٹر امتیاز بٹ وفد کے ہمراہ ملاقات کی اس موقع پر امیرجماعت اسلامی آزا دجموں وکشمیرعبدالرشید ترابی اورکنونیئر کل جماعتی حریت کانفرنس سید علی گیلانی غلام محمد صفی اور سردار ذولفقاربھی موجود تھے،ترجمان کے مطابق وفد نے جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کو کشمیر امریکن کونسل کی سفارتی محاذ پرکاز کے لیے گرا ں قدر سرگرمیوں سے آگاہ کیا، کشمیرامریکن کونسل آرپار کی کشمیری اس پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ کے دفاتر سفارتی مشنز اور امریکی پایسی بنانے والے تمام حلقوں کو تحریک آزادی سے آگاہ کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،ہم پاکستان کی پوری قوم کے شکرگزار ہیں وہ ہمارے ساتھ ہے حکومت پاکستان کا کردار فیصلہ کن ہے،جماعت اسلامی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں امید ہے کہ قوم ور حکومت پشتیبانی کاحق اداکرے گی ۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہاکہ ڈاکٹر غلام بنی فائی مسئلہ کشمیرکا بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں سرتوڑ جدوجہد کی ہے ان کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اس راستے میں تحریکوں کوکو مشکلات مصائب آتے ہیں مگر یہ اﷲ کا قانون ہے کہ حالات ایک جیسے نہیں رہتے،کامیاب وہی ہوتا ہے جس استقامت کے ساتھ ڈٹ جاتاہے،کشمیری اپنے جائز حق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں جما عت اسلامی مسئلہ کشمیرکو محض سیاسی ایجنڈا خیال نہیں کرتی بلکہ اس کو اپنے یایمان کا حصہ خیال سمجھتی ہے،کشمیری بھائی اپنے جائز حق حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اقوام عالم نے ان سے عہد کررکھاہے کہ وہ ان کو حق دلائے گی،امریکہ یورپ سمیت سب دنیا اس میں شریک تھی،انھوں نے کہاکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کشمیر پر اپنا موقف بیان کیا تو پوری قوم نے پذیرائی دی جو اس بات کو ثبوت ہے کہ پاکستان کی قوم کی مسئلہ کشمیر سے وابستگی شک وشعبہ سے بالاتر ہے،انھوں نے کہاکہ 2014 کے بعد پاکستان اپنے مسائل سے نکل آئے گا اور یکسو ئی سے کردار ادا کرے گا۔پاکستان کی پوری قوم مسئلہ کشمیرپر مسلکی اور سیاسی وابستیگیوں سے بالاتر ہوکر کشمیریوں کی حقیقی پشتیبان ہے،جماعت اسلامی پاکستان کی کوشش ہے کہ وہ حکومت اور اپوزیشن کو مسئلہ کشمیرکے ون پوائنٹ ایجنڈے پر ایک کرے،مظلوم لوگوں کو ظالموں کے ظلم سے نجات دلانا سب سے بڑا جہاد اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ہماری روح کے اندر بھی اور خون کے اندر بھی کشمیرشامل ہے،ہم کشمیریوں کے دکھ کو اسی طرح محسوس کرتے ہیں جس طرح کوئی کشمیری اپنے دکھ کو محسوس کرتاہے ،کشمیر کی مکمل آزادی تک ہم ان کی پشتیبانی جاری رکھیں گے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کے لیے ہمہ گیر جہاد اور جدوجہد کی ضرورت ہے حالات بدل رہے ہیں جس طرح دن اور رات بدلتے ہیں اسی طرح حالات بھی بدل رہے ہیں،ظالموں کا ظلم صدا قائم نہیں رہے گا،انھوں نے کہاکہ کشمیری اپنے بنیادی اور پیدائشی حق حق خوداریت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دلائے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی کے لیے ٹھوس جامع اور متفقہ پالیسی اختیار کرنا وقت اور حالات کا تقاضاہے ،جماعت اسلامی شہداء کے خون کی آمین ہے وہ کسی کو شہداء کے خون سے بے وفائی نہیں کرنے دے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر