طلبہ علم کے زیور سے لیس ہو کر نظام کی تبدیلی میں اپناکردارادا کریں عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi طلبہ علم کے زیور سے لیس ہو کر نظام کی تبدیلی میں اپناکردارادا کریں عبدالرشید ترابی{/AF}

اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہسیاسی اختلافات سے بالا تر ہو کر ایک پلیٹ فارم پر اگھٹے ہونا خوش آئند ہے،ہمارا مقابلہ جس دشمن سے ہے وہ بڑا مکار ہے اتحاد اور یکجہتی سے ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،جموں وکشمیرسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا کردار قابل تحسین ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں جموں وکشمیر سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مشیر حکومت صاحبزادہ ذوالفقار،یوتھ پارلیمنٹ کے وزیر اعظم سردار سمیع اﷲ،نو منتخب صدر مشاہد حسین اور دیگر طلبہ نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ حکومت پاکستان کی پالیسوں سے ہمیں گلہ شکوہ ہو سکتا ہے مگر پاکستانی قوم نے آگے بڑھ کر ہماری پشتیبانی کی ضرورت اس امر کی ہے کہ کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نوجوان اس پلیٹ فارم کو منظم کر کے اپنی سرگرمیوں کا دائرہ کار بڑھائیں،مسئلہ کشمیر صرف پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ نہیں بلکہ یہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے جس قدر اس مسئلے کا حل ضروری ہے اسی طرح اس کو نظر انداز بھی کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو نصاب تعلیم کا حصہ ہونا چاہیے الیکٹرانک میڈیا اسے سرے سے نظر انداز کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں پھر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم نظر آتے ہیں مگر پاکستانی الیکڑانک میڈیا لالی ووڈ اور دیگر اداکاروں کو کوریج دی جاتی ہے ، پاکستان کی نئی نسل اور قوم کو مسئلہ کشمیر سے لا تعلق رکھنے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ تجارت اور MFNکی باتیں کی جا رہی ہیں ایسے میں نوجوانو ں کے حوالے سے آپ کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے کشمیر رابطہ کونسل کے نام سے کانفرنسز اور پاکستان کی قومی جماعتوں سے ملاقات کی،انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کو حل کیا جائے،تمام تنظیمیں اپنی اپنی سطح پر ترجیحی بنیاد پر کشمیر ایشو کو اجاگر کریں،ان ہی نوجوانوں نے کل ملک و ملت کی قیادت کرنی ہے انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی اپنی بہت بڑی اہمیت ہے یہاں سے فارغ ہونے والے بیرون ممالک کے طلبہ اپنے ممالک میں مسئلہ کشمیر کے سفیر کے طور پر کام سر انجام دے رہے ہیں ،باہر سے آنے والے تمام طلبہ کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں بتایا جائے انہیں چکوٹھی اور ٹٹوال کے مقام پر لے جا کر بتایا جائے کہ کشمیری کس طرح سے زندگی گزار رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تاریخ کا مطالعہ کیا جائے اور جن تاریخی حقائق کو چھپایا جا رہا ہے ان کو جانییے ہر ی سنگھ جو مسلمانوں کا قاتل تھا اسے ہیرو بنا کر پیش کرنے والے مسئلہ کشمیر سے کبھی مخلص نہیں ہو سکتے،انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس آزادی کا بیس کیمپ موجود ہے اس کے حقیقی کردار کو بحال ہونا چاہیے اسے اقتدار کا اکھاڑا بنا دیا گیا ہے ساری پارلیمانی پارٹی کے ممبران کو وزیر بنا کر وسائل کو لوٹا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو آئینی طور پر مربوط کر کے یہاں عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کیا جائے جو اس پا رکے کشمیریوں کے لیے رغبت کا باعث بنے ،یہاں عیاشی کے کلچر کو ختم ہوناچاہیے میرٹ کے قتل عام اور عدل کے نظام کے نفاذ کے لیے ہم جدوجہد کر رہے ہیں،آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں حق خودارادیت کے موقف پر اگھٹی ہیں دشمن کے عزائم کو سمجھتے ہوئے ہمیں اتحاد اوریکجہتی کی ضرورت ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ذوالفقار نے کہا کہ تمام کشمیری طلبہ کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونامسئلہ کشمیر سے ساتھ وابستگی ہے،اس کے تمام عہدیداران مبارکباد کے مستحق ہیں،طلبہ اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تعلیم کا مقصد ڈگری حاصل کرنا اور ملازمت تک ہی نہیں بلکہ باکردار نوجوان جو معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے جہاد کو دہشت گردی کا نام دے کر بدنام کیا گیا کشمیر کی آزادی کے لیے ہمیں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرناچاہیے انہوں نے کہا کہ طلبہ نے تحریک پاکستان کے لیے بھی جو کردار ادا کیا وہ تاریخ میں روشن حروف میں موجود ہے ،سردار سمیع اﷲ نے کہا کہ مسلمانوں کی درخشندہ روایات کو یاد کرنا ہو تو اسلامی یونیورسٹی کا دورہ کرنا چاہیے 52ممالک سے طلبہ یہاں آکر تعلیم حاصل کرتے ہیں کشمیری نوجوان مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے اور تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا کردار ادا کریں،نومنتخب صدر مشاہدحسین نے کہا کہ ہمیں آپ جیسے قائدین کی پشتیبانی اور سرپرستی کی ضرورت ہے نوجوانوں اور طلبہ کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے آگاہی ہمارا مشن ہے کسی ذات اور تعصب سے پاک تنظیم ہے جو مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ پر اٹھانے کے لیے کردار ادا کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر