مقبوضہ کشمیرمیں گن پوائنٹ پر جعلی انتخابی ڈرامے کو پوری قوم نے مسترد کردیاہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi مقبوضہ کشمیرمیں گن پوائنٹ پر جعلی انتخابی ڈرامے کو پوری قوم نے مسترد کردیاہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 آزاد خطے کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے آل پارٹیز کانفرنس کی قیادت میں متفقہ طور پر 20اپریل کو اکانفرنس میں ان انتخابات کو مسترد کیاہے ،ڈاکٹرغلام نبی فائی کی خدمات کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،چیف آف آرمی اسٹاف نے کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے ،میاں نواز شریف کا جنرل اسمبلی میں خطاب اور پارلیمنٹ میں قرارداد قومی موقف کا عکس ہے،میاں نوازشریف کشمیرکے حوالے سے ٹھوس اور جامع حکمت عملی کشمیری قیادت سے مشاروت کے بعد تشکیل دیں،محض قراردادوں اور خطاب سے ہندوستان کشمیرنہیں چھوڑے کا اس کو کشمیرسے بے دخل کرنے کے لیے ہمہ گیر جدوجہد درکار ہے اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان کی 8لاکھ افواج نے گن پوائنٹ پر جو جعلی انتخابات کاڈرامہ رچایہ ہے وہ پوری کشمیر ی قوم نے پائے حقارت سے ٹھکرادیاہے اور مسترد کر دیاہے،آزاد خطے کی تمام جماعتوں نے کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کے زیر اہتمام 30اپریل کو متفقہ طور پ مسترد کردیاہے،آر اور پار کی حقیقی کشمیری قیادت تحریک آزادی کشمیر کی آزادی کے لیے ون پوائنٹ ایجنڈ ے پر ایک ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاک امریکن کونسل کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پوری کشمیری قوم ڈاکٹر غلام نبی فائی کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے انھوں نے کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے،چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے قومی موقف کا اعلان کر کشمیریوں کی ترجمانی کی ہے اور اس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ،ہندوستان طاقت کی زبان سمجھتاہے پاک فوج پر قرض ہے کہ وہ بنگلہ دیش کا بدلا کشمیرکی آزادی کی صورت میں لیں،عبدالرشید ترابی نے خطاب کے دوران کہاکہ میاں نواز شریف نے جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کی نمائندگی کی اور پارلیمنٹ میں قراردادپاس کروا کر کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کی مگر کشمیر محض قراردادوں اور جنرل اسمبلی میں تقریر سے نہیں بلکہ اس کے لیے ٹھوس اور جامع حکمت عملی اختیار کرنی پڑے گی،میا ں نواز شریف کشمیری قیادت سے مشاورت سے ایک ایسی حکمت عملی تشکیل دیں جس ے کشمیرآزاد ہو،کشمیریوں نے اپنے سارے اہداف حاصل کرلیے ہیں،کشمیرکی آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانا حکومت پاکستان کی ذمہ داری ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان آئینی اصلاعات کر کے بیس کیمپ کے کردار کو بحال کرے تاکہ آزادی کی تحریک کو منزل سے ہمکنار کیا جاسکے،انھوں نے کہاکہ یہ ثابت ہوچکاہے کہ اگر پاکستان کے حکمران تحریک آزادی سے انحراف کریں گے تو پوری کشمیرقوم اور قیادت ان کو ایک بار پھر پشتیبانی پر لائے گی،شہداء کا مقدس خون سے جو بھی بے وفائی کرے گا اس کے لیے پاکستان کی زمیں تنگ ہوجائے گی،انھوں نے کہاکہ ایک جامع حکمت عملی کے تحت ہندوستان کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔اس لیے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو زیر بحث لایا جائے ہندوستان نے سارے دنیا کے سامنے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے گا،اسی حق کے لیے کشمیری جدوجہد کررہے ہیں۔جب تک کشمیریوں کو ان کو حق نہیں مل جاتا وہ جدوجہد جاری رکھے گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر