نوجوان قوم کا عظیم سرمایہ ہیں نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں،عبدالرشیدترابی

{AF}abdul rasheed turabiنوجوان قوم کا عظیم سرمایہ ہیں نا اہل حکمرانوں کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں،عبدالرشیدترابی{/AF}

 شباب ملی نوجوانوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کریں انہیں مثبت سرگرمیاں فراہم کر کے ہنر مند بنانے میں اپنا کردار ادا کرے،حکومتی سطح پر بہتر لائحہ عمل نہ ہونے کی وجہ سے پڑھے لکھے نوجوان تعلیم یافتہ بے روزگار اور مایوسی کا شکار ہیں،شباب ملی باغ 28مئی یوم تکبیر کے موقع پر باغ میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کرے گی،مغربی تہذیبی یلغار کا ہدف آزاد خطے کے نوجوان ہیں،این جی اوز کے ذریعے نوجوانوں کے پاکستان مخالف جذبات ابھارنے،اسلام سے دور اور تحریک آزاد ی کشمیر سے دورکرنے کے لیے وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں اسلامی انقلاب اور ماڈل اسلامی ریاست جماعت اسلامی کا مشن ہے باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا عظیم سرمایہ ہوتے ہیں،بد قسمتی سے ہمارے حکمرانوں نے نوجوانوں کے لیے کوئی بہتر لائحہ عمل نہیں دے سکے جس کے نتیجے میں پڑھے لکھے تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار اور پریشان ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ میں شباب ملی کے زیر اہتمام اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیاسی امور ضلع باغ کے چیئرمین نثار احمد شائق،ساجد شفیق اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،28مئی کو شباب ملی باغ میں یوتھ کنونشن کا انعقاد کرے گی،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ استعمار نے نوجوانوں کو اپنا ہدف بنا کر ایجنڈا بنا رکھا ہے،این جی اوز کے ذریعے نوجوانوں کو بے راہ روی کے کلچر کی طرف لے جایا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب کا ہد ف آزاد خطے کے نوجوان ہیں انہیں اسلام، دین اور پاکستان کے خلاف جذبات پیدا کرنے اور تحریک آزاد ی کشمیر کی جدوجہد سے دور رکھنے کے لیے وسائل خرچ کیے جا رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہیں،ان تمام ہتھکنڈوں کو ختم کرنے کے لیے شباب ملی آگے بڑھ کر نوجوانوں کی فکری تربیت کا اہتمام کرے،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے کئیریکٹر بلڈنگ ،عوامی اور سماجی مسائل اور اصلاح احوال کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور اسلامی انقلاب ہمارا مشن ہے اس کے لیے بھرپور جدوجہد کرنا ہو گی نوجوانوں کو صف بستہ کر کے آزاد خطے میں اسلامی انقلاب کے لیے شباب ملی اپنی جدوجہد کو تیز کرے،انہوں نے کہا کہ نبی پاک ؐ کے زمانے میں جو انقلاب برپا ہوا اس میں بھی نوجوانوں کا بڑا کردا ر تھا صحابہ کرام نے اپنا سب مال قربان کرتے ہوئے اپنی جانوں کے نذرانے بھی پیش کر دئیے،نوجوان ایک بڑی قوت ہیں ان کی فکری اور نظریاتی تربیت کے لیے تربیت گاہیں اور ہنر مند بنانے کے لیے مثبت سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر