—حالات کے دھارے کو بدلنے کے لیے نکلے ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi—حالات کے دھارے کو بدلنے کے لیے نکلے ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں،عبدالرشید ترابی {/AF}

جنرل راحیل شریف نے کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی کی ہے جس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں،حقیقی اسلامی انقلاب اور تبدیلی جدوجہد اور ہمہ گیر جہاد سے آئی گی رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوگا ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے قوم کی حالت بدلنے کے لیے اور اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،طاغوتی طاقتوں نے تہذیبی یلغار کو ہدف بنا کر امت مسلمہ پر مسلط کیا ہوا ہے اور حکمران امت مسلمہ کے ساتھ کھڑنے ہونے کے بجائے طاغوتی طاقتوں کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے صف بستہ ہیں،کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے میں انقلاب ہمارا مشن ہے سدھن گلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی حالات کا دھارا تبدیل کرنے کے لیے میدان عمل میں نکلی ہے عوام اس کا ساتھ دیں تا کہ ظلم کے نظام کو ختم کرکے اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ نظام قائم کیا جائے،ہمارا کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں ہے بلکہ نظام کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کشمیریوں کے جذبات کی حقیقی ترجمانی کی ہے جس سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں کشمیری امید رکھتے ہیں کہ سیاسی اور عسکری قیادت کشمیریوں کو ہندوستان کے مظالم سے آزادی دلوانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دورہ سدھن گلی کے دوران اجتماع عام ،کارنر میٹنگز اور عوامی ایکشن کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر ضلع عثمان انور،سابق امیر ضلع باغ وسیاسی امور کمیٹی ضلع باغ کے چیئرمین نثار شائق،امیر حلقہ مولانا ہدایت اللہ ،مولانا خورشید سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اس موقع پر سدھن گلی عوامی ایکشن کمیٹی نے مسائل کے حل کے حوالے سے عبدالرشید ترابی سے ملاقات کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عبدالرشیدترابی نے کہا کہ مغربی استعمار نے تہذیبی ہدف بنا کر امت مسلمہ کو زیر بار کیا ہوا ہے ہر جگہ مسلمانوں کا خون گر رہا ہے،اپنی تہذیب کے غلبے کے لیے مغرب صف بستہ ہوکر امت پر حملہ آور ہے اور بدقسمتی سے امت مسلمہ کے حکمران امت کے ساتھ کھڑے ہونے کے بجائے طاغوتی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے صف بستہ ہیں،بنگلہ دیش اور مصر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ مغرب اور ہندوستان کی ایماء پرحکمران کر رہے ہیں،فلسطین اور کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں جہاد اور دہشت گردی کو غلط ملط کر کے جہاد کو بدنام کیا جارہا ہے کشمیری اور فلسطینی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق کے لیے لڑ رہے ہیں ان کی مدد کرنے کے بجائے حکمران اور نام نہاد قیادت اپنا فرض نبھانے میں ناکام ہو گئی ہے اسلامی تحریکیں اور قیادت ہی عوام کے جذبات کی ترجمانی کر رہی ہیں اور حق کے علم کو لے کر مشکل حالات میں ڈٹی ہوئی ہیں فتح ان کی ہو گی یہ اللہ کا وعدہ ہے انہوں نے کہا کہ آزاد خطے کو بھی ہمارے اسلاف نے اسلام کے لیے آزاد کروایا تھا لیکن تا حال ان کا مشن تشنہ ہے لیکن اس خطے میں حقیقی اسلامی انقلاب مقدر بن چکا ہے انہوں نے کہاکہ نوجوان قرآن کے ساتھ جوڑیں اس کی تعلیمات اپنائیں اس کے راستے پر چلیں اسی کے ذریعے تبدیلی آئے گی،انہوں نے کہا کہ سدھن گلی سمیت حلقے کے دیگر مسائل کے حل کے لیے خدمت کے میدان میں کام جاری رکھے ہوئے ہیں ہمارے ہوتے ہوئے کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہو گی،جماعت اسلامی نظام عدل قائم کرنے کے لیے نکلی ہے جب تک یہ نظام قائم نہیں ہو جاتا اس وقت تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر