دینی مدارس اسلام کے قلعے،مغربی تہذیبی یلغار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiدینی مدارس اسلام کے قلعے،مغربی تہذیبی یلغار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}

 اسلامی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ مدارس کی سرپرستی کرے،پاکستان کا دستور اسلامی ہے اگر اس کو اس کی حقیقی روح کے ساتھ نافذ کیا جائے تو تمام مسائل حل جائیں،بدامنی،کرپشن اور میرٹ کی پامالی کی وجہ سے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں،طاغوتی قوتوں کا ہدف نوجوان ہیں،مسجد سے اتحاد و یکجہتی کا پیغام جانا چاہیے،دارالعلوم تعلیم القرآن کی خدمات قابل تحسین ہیں،حضرت مولانا محمد یوسف ؒ کی دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آزاد خطہ اولیا کرام کی سرزمین دینی مدارس کے طلبہ اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لا کر تبلیغ اور اشاعت اسلام کا اہتمام کریں،پلندری میں اجتماع سے خطاب پلندری( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جو مغربی تہذیبی یلغار کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں،اسلامی ریاست کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ مدارس کی سرپرستی کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم تعلیم اسلام پلندری کے سالانہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے،اس موقع پر سابق صدر آزاد کشمیر سردار محمد انور خان،جمعیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف اور دیگر علماء کرام موجود تھے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آج جن مسائل سے ہم دوچار ہیں یہ قرآن وسنت سے دوری کی وجہ سے ہے،پاکستان کادستور اسلامی ہے جس کے پیچھے اسلامی نظریاتی کونسل کی سال ہا سال کی محنت ہے اور جس پر تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کا اتفاق ہے، اگر اسے اس کی حقیقی روح کے ساتھ نافذ کیا جائے تو تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں،بدامنی،کرپشن اور میرٹ کی پامالی نے نوجوانوں کو مایوس کیا،انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیبی یلغار نے نوجوانوں کو اپنا ہدف بنایا ہے ان سے ان کی اقدار کو چھین کر یہاں مغربی تہذیب کو فروغ دیا جا رہا ہے،ایسے مشکل وقت میں علماء کرام ،محراب و ممبر سے اتحاد اور یکجہتی کا پیغام جانا چاہیے،انہوں نے کہا کہ حضرت مولانا محمدیوسف ؒ نے اپنی دینی خدمات کو سرانجام دیتے ہوئے ہزاروں لوگوں کو دین کی تعلیم دی جو آج معاشرے میں دین کی اشاعت کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں،دینی مدارس کے طلبہ اپنی صلاحیتوں کو برؤے کار لا کر دین کی تبلیغ اور اشاعت کا اہتمام کریں انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ اولیا کرام کی سر زمین ہے،ہمارے آباواجداد نے یہ خطہ اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر آزاد اسی لیے کروایا تھا کہ یہاں اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم کیا جا سکے جو ایک رول ماڈل ہو ہمارے لیے رول ماڈل 14سو سال پہلے وہ مدینہ کی ریاست ہے جہاں اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم ہوا،انہوں نے کہا کہ مغربی طاقتوں اور اسلام دشمنوں کا ایجنڈا ہے کہ مدارس کو نشانہ بنا کر اسلام کے خلاف سازشیں کی جائیں ،فرقہ واریت کی آگ بھڑکا کر مسلمانوں کو مسلکوں اور فرقوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر