{AF}
کشمیر یوں کی قیمت پر ہندوستان سے دوستی پاکستانی قوم قبول نہیں کرے گی،سراج الحق {/AF}
کشمیریوں کی پشتیبانی اور جماعت اسلامی اپنے ایمان کا حصہ سمجھتی ہے،ہندوستان بندوق کی زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،جماعت اسلامی اصولوں کی بنا پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دے رہی ہے،ہم صدر آزاد کشمیر ، حریت رہنماؤں اور کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی،سیدمودودی ؒ نے کشمیر کو اپنے جسم کا حصہ قرا ر دیا تھا ، قاضی حسین احمد نے کشمیری عوام کی پشتی بانی کا حق ادا کر تے ہوئے پاکستانی قوم کو کشمیری عوام کی پشت پر لاکھڑا کیا تھا تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ،صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب ،سردار عتیق احمد خان،خالد ابراہیم،شاہ غلام قادر،مولانا عبدالحی،غلام محمد صفی،میاں اسلم،سید یوسف نسیم،رفیق ڈار،محمد غالب دیگر قائدین نے شرکت کی اور خطاب کیا اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالر شید ترابی نے جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سراج الحق کے عزاز میں عشائیہ دیا ،اس موقع تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کشمیر یوں کی قیمت پر ہندوستان سے دوستی پاکستانی قوم قبول نہیں کرے گی،کشمیریوں کی پشتیبانی اور جماعت اسلامی اپنے ایمان کا حصہ سمجھتی ہے،ہندوستان بندوق کی زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،جماعت اسلامی اصولوں کی بنا پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دے رہی ہے،ہم صدر آزاد کشمیر ، حریت رہنماؤں اور کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی،سیدمودودی ؒ نے کشمیر کو اپنے جسم کا حصہ قرا ر دیا تھا ، قاضی حسین احمد نے کشمیری عوام کی پشتی بانی کا حق ادا کر تے ہوئے پاکستانی قوم کو کشمیری عوام کی پشت پر لاکھڑا کیا تھا،انھوں نے کہاکہ امریکی و نیٹو افواج کے افغانستان سے انخلا کے بعد کشمیر کی تحریک آزادی کو تقویت ملے گی ۔ ہم جلد از جلد مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں تاکہ ہم عالمی برادری کے سامنے تماشا نہ بنیں اور پاکستان کشمیری عوام کی کھل کر حمایت و مدد کر سکے ۔ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا ۔ جماعت اسلامی اصولوں کی بنا پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا ساتھ دے رہی ہے ۔ہندوستان کے ساتھ اس وقت تک تعلقات میں بہتری نہیں آسکتی جب تک بھارت کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت نہیں دیتااور کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل نہیں ہوجاتا۔ ہم صدر آزاد کشمیر ، حریت رہنماؤں اور کشمیری عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ جماعت اسلامی ان کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی استقبالیہ میں صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان ، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان ،امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ، نائب امیر میاں محمد اسلم اور آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھی شرکت اور خطاب کیا ۔ سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ کشمیر کی آزادی پر قوم کوئی کمپرومائز نہیں کر ے گی ۔ حکمرانوں کی طرف سے بھارت سے تجارت اور دوستی کی باتیں منافقت ہیں ۔ پیاز اور ٹماٹر کی تجارت کے لیے بھارت کو کشمیری عوام کے قتل عام کا موقع نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ پوری پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر کو پاکستان کا مسئلہ سمجھتی ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب ہم اسی طرح کی ایک مجلس سر ی نگر میں بھی سجائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام نے ایک لاکھ شہدا کی قربانیاں پیش کر کے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت انہیں بندوق کی نوک پر زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھ سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیرکی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔سیدمودودی ؒ نے کشمیر کو اپنے جسم کا حصہ قرا ر دیا تھا ، قاضی حسین احمد نے کشمیری عوام کی پشتی بانی کا حق ادا کر تے ہوئے پاکستانی قوم کو کشمیری عوام کی پشت پر لاکھڑا کیا تھا ۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کا آغاز بھی قاضی حسین احمد نے کیا ،جس سے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو پاکستان کی تکمیل کے لیے ضروری سمجھتاہے ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سردار یعقوب خان نے کہاکہ میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے جو گفتگو کی ہے اس کی من وعن حمایت کا اعلان کرتا ہوں،کشمیری آزاد اور حق خود ارادیت سے کم کوئی حق قبول نہیں کریں گے،سردار عتیق نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کی کشمیرکی آزادی کے لیے خدمات تاریخ کا حصہ ہیں اور سراج الحق سے امید ہے کہ وہ اس تحریک کی کامیابی تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ رہیں گے،شاہ غلام قادرنے کہاکہ ہمارے قائد میاں نواز شریف نے سراج الحق کو مبارک باد دی ہے انھوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت سے امید ہے کہ وہ اپنے موقف پر قائم رہی گی اور ہمیں وسوسوں میں نہیں پڑنا چاہیے،تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان نے حقیقی معنوں میں کشمیرکی آزادی کی تحریک میں کردار ادا کیاہے،سید یوسف نسیم نے کہاکہ کشمیریوں کو جب بھی پریشانی لاحق ہوتی تھی ہم مرحوم قاضی حسین احمد کے پاس جاتے تھے اب ان کی جگہ سراج الحق ہیں جو ان کی جانشنی کا کردار اداکریں گے ہم جلد ان کا استقبال سرینگرمیں کریں گے،غلام محمد صفی نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے حق خودارادیت کا حصول ۔