حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر دوٹوک اور ٹھوس پالیسی اختیار کرے،عالمی برادری ساتھ دے گی،محمد غالب

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkحکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر دوٹوک اور ٹھوس پالیسی اختیار کرے،عالمی برادری ساتھ دے گی،محمد غالب{/AF}

 تارکین وطن مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے حکومت پاکستان کی کشمیر پالیسی کمزور ہونے کے باعث مسائل میں ہیں،حکومت پاکستان وزارت خارجہ ،دفتر خارجہ اور تارکین وطن ایک پیج پر ہوں گے تو دنیا بھی مسئلہ کشمیر پر کان دھرتی ہے،ہندوستان نے سید علی گیلانی سمیت دیگرحریت قائدین کو گرفتار کرکے ثابت کر رہی ہے کہ وہ جمہوری عمل کو قتل کر کے جمہوریت پر دبہ لگا رہے ہیں کشمیری نام نہاد انتخابات کو مسترد کر چکے ہیں وہ حق خودارادیت اور آزادی کے حصول کے سوا کوئی حل قبول نہیں کریں گے راولپنڈی( پ ر) تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک اور ٹھوس پالیسی اختیار کرے تا کہ عالمی براداری اس مسئلے کے حل کے لیے ساتھ دے،پاکستان کی کمزور کشمیر پالیسی کی وجہ سے بیرونی دنیا میں مقیم پاکستانی اور کشمیری مسئلہ کشمیر کو اجاگر کروانے کے لیے مسائل کا شکار ہیں ،وزارت خارجہ اور دفتر خارجہ اور تارکین وطن ایک پیج پر ہوں گے تو اس مسئلے کو بھرپور انداز سے اجاگر بھی کر سکیں گے اور عالمی دنیا اس پر کان بھی دھرے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے بطور مہمان خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ اپنے داہرے کو یورپ تک بڑھا چکی ہے ہماری کوشش ہے کہ یورپی یونین اس مسئلے کو حل کروانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے تحریک کشمیر برطانیہ نے پورے یورپ کے دورے اور ملاقاتیں طے کی ہیں اور کوشش ہے کہ آزاد خطے کی تمام سیاسی جماعتیں اور حکومت مل کر برطانیہ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے ملین مارچ کا اہتمام کرے تا کہ عالمی ضمیر کو اور خاص کر یورپ کے ممالک کو کشمیریوں کی پشت پر لایا جائے انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے سید علی گیلانی سمیت دیگر حریت قائدین کو گرفتار اور نظر بند کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ جس نام نہاد انتخابات کا وہ ڈرامہ رچا رہے ہیں ان قائدین کی آزادی کی صورت میں وہ اپنے اس ڈرامے کو کامیاب نہیں دیکھ سکتے انہوں نے کہا کہ قائدین اور کشمیری عوام کی لا تعداد گرفتاریاں ہندوستان کے نام نہاد جمہوریت کے چہرے پر طمانچہ ہے ،انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی اور حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کر رہے ہیں عالمی برادری کا حق ہے کہ وہ ان کو ان کا حق دلائے جو انہوں نے وعدہ کیا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر