{AF}
جماعت اسلامی خطے میں تبدیلی کی نقیب ہے کوئی نظر انداز نہیں کر سکتا،عبدالرشید ترابی {/AF}
کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب ہمارا مشن ہے ،ہندوستان میں بی جے پی کی متوقع حکومت آزاد کشمیر پر حملے سمیت جارحانہ عزائم رکھتی ہے،اس کے لیے صف بندی کی ضرورت ہے مسئلہ کشمیر کو قومی اور عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے نئی حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے،جماعت اسلامی نے عوام کی بھرپور خدمت کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کو ہرفورم پر موثر انداز سے اٹھایا،امکانات سے استفادہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کو حقیقی قوت بنانے کی ضرورت ہے،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جماعت اسلامی پیش رفت کر رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی نے شاندار تنظیم قائم کر لی ہے ،سید علی گیلانی کشمیریوں کے حقیقی ترجمان ہیں راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشیدترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی خطے میں حقیقی اسلامی تبدیلی کی نقیب ہے اس موثر آواز اور قوت کو کوئی نظرانداز نہیں کر سکتاآزاد خطے میں وسیع امکانات سے استفادہ کرتے ہوئے جماعت اسلامی کو ہر سطح پر منظم کر کے حقیقی اسلامی تبدیلی لائی جائے کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے میں حقیقی اسلامی انقلاب ہمارا مشن ہے،جماعت اسلامی نے عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے ہرمحاذ پر بھرپور کردار ادا کیا ہے،گلگت بلتستان آزاد کشمیر سمیت مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پیش رفت کررہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہندوستان میں بی جے پی کی ممکنہ کامیابی اور نرنیدر مودی کے برسراقتدار آنے سے آزاد کشمیر پر حملے سمیت کوئی بھی سانحہ ہوسکتا ہے جس کی پیش بندی اور صف بندی کی ضرورت ہے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام نے ہندوستان کے انتخابی ڈرامے کو مسترد کر کے ثابت کر دیا ہے کہ ان کے نزدیک یہ انتخابات حق خودارادیت کا متبادل نہیں ہیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ تحریک آزاد ی کشمیر کو عالمی اور قومی سطح پر اجاگر کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے آزاد خطے میں بسنے والے عوام کی خدمت کے لیے ادارے قائم کیے جو بھرپور انداز سے صحت ،تعلیم اور دین کے ابلاغ کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی کشمیریوں کے مبنی بر حق موقف کی صیح اور حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن ارکین شوریٰ مرکزی ذمہ داران سب صف بستہ ہو کر نئے لوگوں کو جماعت اسلامی میں شامل کریں تبدیلی چاہنے والوں کو اپنی صفوں میں لائیں تا کہ آزاد خطے میں حقیقی تبدیلی لائی جاسکے جو کشمیر کی آزادی کے لیے بھی سود مند ہو اورعوامی مسائل بھی حل ہوسکیں انہوں نے کہا کہ قرآن وسنت کی تعلیمات سے دوری ہمارے مسائل کی وجہ ہے پورا مغرب اپنے سارے وسائل کے ساتھ ہماری نوجوان نسل اورخواتین کو ہدف بنا کر گمراہی کے راستے پر ڈال رہا ہے چیلنجز شدید درپیش ہیں اور اسی سطح پر کام کی بھی ضرورت ہے تاکہ ان چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ دنیا میں سارے نظام فیل ہو چکے ہیں انسانیت کو ایک منصفانہ اور عادلانہ نظام کی ضرورت ہے جو اسلام کے پاس ہے جماعت اسلامی اسی نظام کے نفاذ کے لیے نکلی ہے اور یہی نظام انسانیت کو انفرادی اور اجتماعی طور پر انصاف فراہم کر سکتا ہے،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے نوجوانوں کو منظم کرنے کے لیے بھی اہتمام کیا ہے انہوں نے کہا کہ خطے میں حقیقی تبدیلی جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے اس موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے بھی خطاب کیا،اجلاس کی کاروائی سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کی،اجلاس سے سردار اعجاز افضل،نورالباری،ڈاکٹر خالد محمود،ڈاکٹر مشتاق،مشتاق ایڈووکیٹ،شیخ عقیل الرحمن نے خطاب کیا اورگلگت بلتستان کے امیر مولانا عبدالسیع نے گلگت بلتستان میں ہونے والے احتجا ج اور مذاکرات کی کامیابی کے حوالے سے بریف کیا۔