کشمیریوں نے بندوق کی نوک پر ڈرامہ انتخاب مسترد کر کے تحریک آزادی کشمیر سے وابستگی کا ثبوت فراہم کیا،نورالباری

{AF}noor ul bariکشمیریوں نے بندوق کی نوک پر ڈرامہ انتخاب مسترد کر کے تحریک آزادی کشمیر سے وابستگی کا ثبوت فراہم کیا،نورالباری {/AF}

ہندوستان کی 8لاکھ فوج اپنی پوری قوت کے ساتھ کشمیریوں کو غلامی کی زنجیر میں جھکڑے ہوئے ہے مگر اس کے باوجود کشمیریوں کا نام نہاد انتخابات کا بائیکاٹ تاریخی کارنامہ ہے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے اپنی توجہ کشمیریوں کی طرف مبذول کریں، فوج،پولیس اور نیم فوجی اداروں کی طرف سے دھونس،دباؤ گرفتاریوں کے ذریعے زبردستی ووٹ ڈالوانے کی کوشش کے باوجود انتخابات سے لا تعلق رہ کر تحریک آزادی کشمیر سے اپنی وابستگی اور بھارتی تسلط کے خلاف اپنی نفرت کا بھرپور اظہار کیا ،کشمیری اپنے بنیادی حق حق خودارادیت کے سوا کوئی حل قبو ل نہیں کریں گے،وسطی اور شمالی کشمیر کے اندر بھی کشمیری یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فراڈ الیکشن کو مسترد کریں گے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیر نورالباری نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے بندوق کی نوک پر ڈرامہ رچائے جانے اور طاقت کے ذریعے تسلط سے انتخاب مسترد کر کے تحریک آزادی کشمیر سے وابستگی کا ثبوت فراہم کیاجو بین الاقوامی دنیا کے لیے ایک بہت بڑا پیغام ہے،ہندوستان کی 8لاکھ فوج اپنی پوری قوت کے ساتھ کشمیریوں کو غلامی کی زنجیر میں جھکڑے ہوئے ہے مگر اس کے باوجود کشمیریوں کا نام نہاد انتخابات کا بائیکاٹ تاریخی کارنامہ ہے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے ادارے اپنی توجہ کشمیریوں کی طرف مبذول کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،نورالباری نے کہا کہ ہندوستان نے فوج،پولیس اور نیم فوجی اداروں کی طرف سے دھونس،دباؤ گرفتاریوں کے ذریعے زبردستی ووٹ ڈالوانے کی کوشش کے باوجود انتخابات سے لا تعلق رہ کر تحریک آزادی کشمیر سے اپنی وابستگی اور بھارتی تسلط کے خلاف اپنی نفرت کا بھرپور اظہار کیا جو قابل تحسین ہے،انہوں نے کہا کہ نام نہاد الیکشن کے بائیکاٹ سے تحریک آزادی کو تقویت اور پرعزم جوانوں کو حوصلہ ملا،مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت نواز پارٹیوں کے لیے بھی یہ چشم کشاں حقیقت ہے کہ کشمیری عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے پوری دنیا کے لیے ایک بڑا پیغام ہے،انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی لازوال جدوجہد اور لاکھوں شہداء کی جانوں کی قربانیوں کا مقصد ہندوستان کے تسلط سے آزادی اور اپنے بنیادی مسلمہ حق حق خودارادیت کا حصول ہے کشمیری کسی بھی قسم کا کوئی فارمولہ جو ہندوستان کے آئینی فریم ورک کے اندر ہو سلف گورنمنٹ،محدود خودمختاری،تقسیم کشمیر یا نام نہاد انتخابات کا ڈرامہ ہو قبول نہیں کریں گے،نورالباری نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کا مقصد ہندوستان سے مکمل آزادی ہے آزادی یا موت کے سوا کوئی تیسرا ٓپشن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جنوبی کشمیر کے لوگوں نے مکمل طور پر بائیکاٹ کر کے ہندوستان کی کٹھ پتلی حکومت کو مسترد کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت نواز کٹھ پتلی حکومت نے جعلی اعداد وشمار کے ذریعے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے 25فیصد پولنگ کا تاثر دیا جو سراسر غلط اور گمراہ کن پیغام ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کے قبضے کے دن گنے جا چکے ہیں وہ دن دور نہیں کہ جب کشمیریوں کی جدوجہد آزادی رنگ لائے گی اور کشمیری آزادی کی منزل سے ہمکنار ہوں گے،انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وسطی اور شمالی کشمیر کے اندر بھی کشمیر اسی طرح یکجہتی کا مظاہر کرتے ہوئے فراڈ الیکشن کو مسترد کریں تا کہ دنیا کے سامنے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو سکے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر