انتہاپسند نریندرمودی کاکشمیریوں کے مسلم تشخص ختم کرنے کا اعلان پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiانتہاپسند نریندرمودی کاکشمیریوں کے مسلم تشخص ختم کرنے کا اعلان پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 ہندوستان کے بھیانک عزائم اور بے جی پی کے برسراقتدار آنے سے خدشات اضافہ میں ہوگا،پاکستان کی پوری قوم ہندوستان کے بھیانک عزائم کے مقابلے میں صف بند ی کرے،کشمیریوں نے سنگینوں کے سائے تلے ڈرامہ انتخابات کو مسترد کردیاہے،کشمیری آزادی کے لیے پرعزم ہیں،بے جی پی نے ایٹمی دھماکے کر کے برصغیر میں کشیدگی میں اضافہ کیاتھا،ہندوستان کی ممکنہ جارحیت کو روکنے کے لیے ہر سطح پر صف بندی وقت اور حالات کا تقاضاہے لاہور(پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے انتہا پسند نریندر مودی نے اعلان کررکھا ہے کہ اقتدار میں آکر کشمیریوں کے مسلم تشخص کو ختم کرد ے گایہ اعلان پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے،بے جی پی اس سے قبل بھی ایٹمی دھماکے کر کے برصغیر میں ایٹمی کشیدگی پیدا کرچکی ہے ،اس کے اقتدارمیں آنے سے پورے خطے میں خطرات بڑھ جائیں گے اور اس سے قبل صف بندی کی اشد ضرورت ہے،کشمیریوں نے ہندوستانی فوج کے سنگینوں کے سائے تلے ڈرامہ انتخابات کو مسترد کردیاہے،ان خیالات کااظہار انھوں نے جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کشمیری آزادی کے حصول کی جدوجہد میں پرعزم ہیں وہ آزادی سے کم کوئی حل نہ تسلیم کرتے ہیں اور نہ ہی قبول کریں گے ،وہ قربانیاں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے پیش کررہے ہیں،ایک لاکھ شہداء اور پوری تحریک میں پانچ لاکھ شہداء کا خون رنگ لائے گا اور کشمیرآزاد ہوگا،ہندوستان بندوق کے روز پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،ہندوستان کی یہ رٹ کے کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے کوئی دنیا کا ملک تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے،پوری دنیا کو معلوم ہے کہ ہندوستان نے کشمیریوں سے عہد کیا تھا کہ وہ ان کو بنیادی اور پیدائشی حق فراہم کرے گا،جبر اچند افراد کو پولنگ اسٹیشن پر لے کر یہ ثابت کروانا کہ کشمیری اس سیاسی عمل میں شریک ہیں دنیا کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے ،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں کا مسلم تشخص ختم کرنا کشمیریوں اور پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے ان عزائم کو ناکام بنانے اور کشمیرکی آزادی کے لیے صف بند ی وقت اور حالات کا تقاضاہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر