{AF}
عبدالرشید ترابی کی وفد کے ہمراہ وزیرا مور کشمیرگلگت بلتستان برجیس طاہر سے اہم ملاقات{/AF}
گلگت بلتستان سمیت سیاسی امور پر تبادلہ خیال گلگت بلتستان کے عوام دل وجان سے عزیز ہیں ان کے حقوق کے محافظ ہیں،برجیس طاہر ،عبدالرشید ترابی گندم سبسڈی کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے،جلد فیصلہ کریں گے،وفاق نے سبسڈی ختم نہیں کی،گندم کے قیمت پنجاب میں 51روپے ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 14روپے ہیں،عوام کو ریلیف فراہم کریں گے ان کے لیے مشکلات پیدا نہیں کریں گے،کرپشن کریں گے نہ کسی کو کرنے دیں گے،آزاد کشمیر گلگت بلتستان میں اچھی حکمرانی کے خواہاں ہیں،کشمیرکی آزادی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے اسلام آباد ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے سابق امیر گلگت بلتستان ومرکزی نائب امیر مشتا ق ایڈووکیٹ کے ہمراہ وقافی وزیر برائے امور کشمیروگلگت بلتستان برجیس طاہر سے اہم ملاقات کی،گلگت بلتستان کے گندم سبسڈی سے سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال،ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیرنے عبدالرشید ترابی کو یقین دلایا کہ وہ گلگت بلتستان آزاد کشمیراور مقبوضہ کشمیرکے عوام کو دل وجان سے عزیز رکھتے ہیں،وہ عوام کے لیے ریلیف فراہم کرنے آئی ہے وہ عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنے نہیں آئی ہے ،گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اہم کمیٹی قائم کردی ہے،جلد اس مسئلے کا حل نکلا جائے گا،برجیس طاہر نے کاکہا کہ گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے یہ مسئلہ پیدا نہیں ہونا چاہیے تھا میں نے کہاتھاکہ وفاق نے سبسڈی ختم نہیں کی ہے آج بھی گلگت بلتستان کے عوام کو گندم میں سبسڈی دے رہے ہیں،انھوں نے کہاکہ یہاں کے عوام کے دیگر مسائل بھی حل کریں گے دیامر ڈیم کے مسائل اور متاثرین کے لیے کام کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اور عبدالرشید ترابی ہمارے لیے قابل حترام ہیں ان کی رہنمائی سے استفادہ رکرتے ہیں،برجیس طاہر نے کہاکہ کرپشن کریں گے اور نہ ہی کسی کو کرپشن کرنے دیں گے،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ گلگت بلتستان اورمہاجرین کے مسائل فوری حل طلب ہیں گلگت بلتستان کے عوام کو ریلیف دیا جائے اور مہاجرین کے گزارالاونس میں بھی فوریا ضافہ کیا جائے ان کے بہت مسائل ہیں وفاقی وزیر نے کہاکہ وہ مہاجرین کے لیے بھی گزارا لاؤنس میں اضافہ کریں گے ،اس پرعبدالرشید ترابی نے کاکہاکہ آئینی اصلاحات کرکے آزاد خطے کو تحریک آزادی کشمیرکو حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے اور آزاد خطے میں متاترین زلزلہ کے مسائل حل کیے جائیں،لاکھوں بچے چھتوں کے بغیر تعلیم حاص کرنے پر مجبور ہیں۔