حریت قائدین کو گرفتار کر کے فوج کی سنگینوں کے سائے تلے انتخابات کا ڈونگ رچانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا،سراج الحق،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiحریت قائدین کو گرفتار کر کے فوج کی سنگینوں کے سائے تلے انتخابات کا ڈونگ رچانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا،سراج الحق،عبدالرشید ترابی{/AF}

جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سراج الحق نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا بھارت حقائق کو سمجھے نوشتہ دیوار پڑھے،کشمیریوں کو استصواب کا موقع ملنا چاہیے،کشمیریوں نے تحریک آزادی کے لیے لازوال قربانیاں پیش کی ہیں اب انہیں آزادی کی منزل سے کوئی بھی طاقت نہیں روک سکتی،جماعت اسلامی پاکستان اپنی شاندار روایات کے مطابق کشمیریوں کے شانہ بشانہ ،حکومت پاکستان کو بھی کشمیریوں کی پشتیبانی کرنے چاہیے اور بین الاقوامی سطح پر بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرتے ہوئے بھرپور سفارتی مہم چلانی چاہیے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی دعوت پر جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سرا ج الحق نے مرکزی دفتر کا دورہ کیا،ترجمان کے مطابق دورے کے دوران سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائدین حریت کو گرفتار کر کے فوج کی سنگینوں کے سائے میں انتخابات کا ڈونگ رچانے سے کچھ حاصل نہیں ہو گا،بھارت حقائق کو سمجھے ،نوشتہ دیوار پڑھے ،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو استصواب کا موقع دیا جائے تا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں کی لازوال جدوجہد کو ہم سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں اس تحریک کو زندہ رکھا اور پر عزم ہو کر اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کی،کشمیری آج بھی میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں یہ پوری دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کسی بھی قوم کو طاقت کے ذریعے اور بندوق کی نوک پر کبھی غلام نہیں رکھا جا سکتا انہوں نے کہا کہ جو قوم ذہنی طور پر غلامی کو مسترد کر دے اسے دنیا کی کوئی طاقت غلام نہیں رکھ سکتی،کشمیریوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بھارتی آئینی فریم ورک میں کسی حل کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں،سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہے حکومت پاکستان کو بھی کشمیریوں کی بھرپور انداز میں پشتیبانی کرنی چاہیے اور بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کے لیے بھرپور سفارتی مہم چلانی چاہیے،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے سراج الحق کا شکریہ ادا کیا اور انہیں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت بھی دی ،سراج الحق نے کہا کہ وہ جلد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کا پہلی فرصت میں دورہ کریں گے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی 85سالہ سید علی گیلانی میدان میں اسی طرح ڈٹا ہوا ہے جس طرح ایک 10سالہ نوجوان ہو انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو بندوق کی نوک پر ان سے ان کا بنیادی حق حق خودارادیت سے محروم رکھا جا رہا ہے کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کے حل چاہتے ہیں،بھارتی 8لاکھ فوج نے مقبوضہ وادی کو چھاونی میں تبدیل کر رکھا ہے،اس موقع پر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے راہنما غلام نبی نوشہری،حریت کانفرنس گیلانی کے کنونیئر غلام محمد صفی،نائب امیر جماعت اسلامی نورالباری،مشتاق ایڈووکیٹ،راجہ جہانگیر،پروفیسر مصطفی،نثار شائق اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر