{AF}
مہاجرین کی اعلیٰ سطح کے وفد کی عبدالرشید ترابی سے اہم ملاقات حکومت کی ناک کے نیچے چند ہزار مہاجرین کے مسائل حل نہ ہونا افسوس ناک ہے ۔{/AF}
عبدالر شید تر ابی تحریک آزاد ی کشمیر میں مہاجرین کا کر دار نا قابل فرامو ش ہے ،ان کو نجی مسائل میں نہ الجھا یا جا ئے ،مہاجرین کے مسائل حل کیئے جائیں تاکہ وہ یکسو ہو کر تحریک آزادی کشمیر میں اپنا کر دار ادا کر سکیں ،حکومت نے مہاجرین کے مسائل حل نہ کیے تو ان کے ساتھ مل کر دھرنا دیں گے ،حکومت مہاجرین کے مسائل فوری حل کرے مظفر آباد(پ ر)جماعت اسلامی آزادکشمیر کے امیر عبدالر شید تر ابی سے مہاجرین کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے دفتر جماعت اسلامی میں ملاقات کی ،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حکومت کی ناک کے نیچے چند ہزار مہاجرین کے مسائل کا حل نہ ہونا شرم ناک اور افسوس ناک ہے،انھوں نے کہا ہے کہ مہاجر ین کشمیر تحریک آزادی کشمیر کا ہر اول دستہ ہیں ۔حکومت ا ن کے مسا ئل حل کر ے تاکہ یہ یکسو ہو کر تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا کر دار ادا کر سکیں ۔ہم نے ہمیشہ حکمرانوں کو مہا جر ین کے مسا ئل کے حوالے سے متو جہ کیا ہے ۔مہاجر ین کے مسائل حل نہ کرنا افسو سنا ک ہے حکومت کو اس حوالے سے لیت و لعل کی پالیسی نہیں اپنا نی چا ہئے ۔تحریک آزاد ی کشمیر کے سلسلے میں مہاجر ین کی نا قابل فرامو ش قر با نیا ں ہیں وفدمشتاق الاسلام کی قیادت میں مہا جر ین کے نمائند وں پر مشتمل تھا جس نے وفد نے اپنے مسائل بیان کیے اور مہاجرین کے مسائل کو مختلف فورمز پر اٹھانے پر امیر جماعت اسلامی کا شکر یہ بھی ادا کیا ۔مہاجر ین کے و فد میں عز یر غزالی ،قیوم ،فیروز دین ،لال دین ،عبد الکر یم ،رنگیل بٹ ودیگرشامل تھے ۔عبد الر شید تر ابی نے کہا کہ حکومت مہاجر ین کے گزارہ الا ؤ نس میں اضافہ کر ے ۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ اپنی بساط کے مطابق مہاجر ین کی خدمت کی ہے ۔چند مہاجر ین کے خاندانوں کے مسائل حل نہ کرنا حکومت کے لیئے شر منا ک ہے ۔مہاجر ین کو مسائل میں الجھا کر اپنے اصل مقصد تحر یک آزاد ی کشمیر سے ہٹایا نہ جا ئے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ تر جیحی بنیادوں پر مہاجر ین کے مسائل کو حل کر ے وگر نہ ہم مہاجر ین کے ساتھ مل کر دھر نا دیں گئے۔