ریاست میں زکوۃٰ اور بیت المال کا نظام اسلامی خطوط پر استوار ہو جائے تو معاشرے میں کوئی محتاج نہ رہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiریاست میں زکوۃٰ اور بیت المال کا نظام اسلامی خطوط پر استوار ہو جائے تو معاشرے میں کوئی محتاج نہ رہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

یتیم اور بے سہارا بچوں کی کفالت عظیم الشان عبادت ہے ،بے سہارا عوام اور یتیم بچوں کی خدمت ہمارا مشن ہے با وسائل لوگ اپنے وسائل کو اس کار خیر میں لگائیں،جماعت اسلامی اسلامی این جی اوز کے ذریعے حکومت کا بوجھ بانٹ رہی ہے حکومت قومی وسائل کو اللو تللو میں اڑانے کے بجائے بے سہارا اور غریب عوام پر صرف کرے،حکومت اپنی ترجحات تبدیل کرے باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ریاست میں زکوۃٰ اور بیت المال کا نظام اسلامی خطوط پر استوار کیا جائے تو ریاست میں کوئی محتاج نہ رہے ہماری ریاست میں زکوۃٰ اور بیت المال میں سے 1فیصد حصہ بھی مستحقین کے لیے نہیں ہے بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت عظیم الشان عبادت ہے اور اس کو ہم اپنے مشن کے طور پرکرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہیلپ ان نیڈ کے زیر اہتمام یتیم اور بے سہارا بچوں کے لیے تعلیم سپورٹس پراجیکٹ کے تحت تعلیمی ضروریات فراہم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ظہیر گردیزی،آصف نقی اوردیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اہل خیر اپنے وسائل کا کچھ حصہ بے سہارا عوام اور یتیم بچوں کے لیے مختص کریں یہ ان کی دنیا اور آخرت دونوں کے لیے اجر کا باعث ہو گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی آزاد خطے میں اسلامی این جی اوز کی وساطت سے بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت کا اہتمام کر کے حکومت کا بوجھ ہلکا کر رہی ہے ،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت کرے،انہوں نے کہا کہ حکومت قومی وسائل کو لوٹ مار کرنے کے بجائے عوام کے مسائل اور مستحقین کے مسائل حل کرنے پر لگائے حکومت اگر اپنی ترجیح بنائے کہ وہ ریاست میں بے سہارا اور یتیم بچوں کی کفالت کرے گی تو یہ کام آسانی سے ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر زکوۃٰ اور بیت المال کا درست نظام ہو جائے تو یہ ایک اسلامی فلاحی معاشرہ بن جائے گا جس میں کوئی محتاج نہیں رہے گا انہوں نے کہاکہ بچے اپنے تعلیم پر توجہ دیں تعلیم حاصل کرکے ملک و ملت کی خدمت کریں والدین اوراساتذہ اپنے بچوں کی اسلامی کردار سازی کریں اسلامی کردار سازی کے بغیر بڑی سے بڑی ڈگری کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا انہوں نے کہا کہ والدین اپنے گھروں کے ماحول کو دینی بنائیں تا کہ مغربی تہذیبی یلغار کو بھی روکا جا سکے مغربی تہذیبی یلغار کو روکنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ گھروں کو اسلام کا مورچہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کرتی ہے اور یہ کام اﷲ کی رضا کے لیے کرتی ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس نظام کی تبدیلی کے لیے بھی جدوجہد کررہی ہے جو استحصالی نظام ہے جس میں عدل و انصاف اور میرٹ کا قتل عام ہے ،انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کا نظام ہی ہمارے دنیوی اور اخروی میں نجات کا ذریعہ ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر