کوٹلی شہر کھنڈرات میں بدلنا قیادت کی ناکامی کا ثبوت ہے،محمودالحسن چودھری

{AF}mehmood ul hassanکوٹلی شہر کھنڈرات میں بدلنا قیادت کی ناکامی کا ثبوت ہے،محمودالحسن چودھری {/AF}

حکومت قومی وسائل کو بے دردی سے اڑانے کے بجائے ،طویل المعیاد اور قلیل المعیاد منصوبے بنا کر صرف کرے،جماعت اسلامی اقتدار میں آکر بنیادی قومی مسائل 5سالوں میں حل کرے گی، روایتی قیادت اور پارٹیاں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں ،تبدیلی چاہنے والے عوام جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے ،قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے جماعت اسلامی قرآن و سنت کی تعلیمات اپنانے اور اس کے نفاذ کی دعوت دیتی ہے کارکن یہ دعوت ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچائیں کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ کوٹلی شہر کو کھنڈرات میں بدلنا قیادت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،حکومت قومی وسائل کو بے دردی سے اڑا نے کے بجائے طویل المعیاد اورقلیل المعیاد منصوبے بنا کر صرف کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ کوٹلی کے دوران اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ روایتی پارٹیاں اور قیادتیں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں ان کی دوڑ صرف مظفرآباد کی کرسی کا حصول ہے اس کے سوا ان کے پیش نظر کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی تبدیلی کا ایجنڈا لے کرنکلی ہے عوام ہمارا ساتھ دے ،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر بنیادی قومی مسائل5سالوں میں حل کرے گی،انہوں نے کہا کہ روایتی قیادت اور پارٹیاں عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے تبدیلی چاہنے والے عوام جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے جماعت اسلامی قرآن وسنت کی تعلیمات اپنانے اور اس کے نفاذ کی دعوت دیتی ہے کارکن اپنی دعوت کو ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک پہنچائیں جب تک حقیقی تبدیلی نہیں آتی اس وقت تک مسائل حل نہیں ہو سکیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر