قرآن کی درس گاہوں کے خلاف مسائل پیداکرنا عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiقرآن کی درس گاہوں کے خلاف مسائل پیداکرنا عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

دینی مدارس نامساعد حالات میں قرآن کی تعلیم کافریضہ سر انجام دے رہے ہیں،عالمی استعمار کی اس یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے ہر صاحب ایمان پر فرض ہے کہ وہ دینی مدارس سے دستِ تعاون بڑھائے، حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ مساجد اور مدارس کی سرپرستی کرے،اسلامی اور قرآن کی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے آج ہم مسائل کا شکار ہیں،مسالک،فرقے،رنگ و نسل کا حل بھی قرآنی تعلیمات اپنانے سے ختم ہو گا،قرآن وحدت ،اتحاد اور طاقت کا ضامن ہے،یہ ملک ہم نے قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کے لیے حاصل کیا تھاادارہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام عظمت مصطفی اور عظمت قرآن کانفرنس سے سابق وزیر سردار میر اکبر،قاضی شاہد حمید،مولانا عبدالقادر ندیم،مولانا امین الحق،مولانا ہدایت اﷲ،مولانا عبدالمنان گوہر ،مفتی ابراہیم،مولانا امتیاز صدیقی،مولانا خلیل الرحمن ،سمیت دیگر قائدین کا خطاب باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نامساعد حالات میں دینی مدارس کی خدمات قابل تحسین ہیں دین کی تعلیم اشاعت ان اداروں نے اپنا فریضہ سمجھ کر انجام دیا عالمی سطح پر دینی مدارس اور قرآن کی درس گاہوں کو مسائل کا شکار کرنا ان کا ایجنڈا ہے،عالمی استعمار مسلمانوں کو اور خاص کر نوجوانوں کو قرآن سے دور رکھنے کی سازش پر عمل پیرا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ علوم اسلامیہ کے زیر اہتمام العمر مسجد میں عظمت مصطفی اور عظمت قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سابق وزیر سردار میر اکبر،قاضی شاہد حمید،مولانا عبدالقادر ندیم،مولانا امین الحق،مولانا ہدایت اﷲ،مولانا عبدالمنان گوہر ،مفتی ابراہیم،مولانا امتیاز صدیقی،مولانا خلیل الرحمن سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،کانفرنس میں معروف نعت خوان مولانا اسرار الزمان،مولانا ساجد شاہین ،مولانا رمضان نے نعت شریف پڑھی،ادارہ علوم اسلامیہ نے11حفاظ کرام،8قاری اور34تجوید کے ساتھ ناظرہ قرآن پڑھنے والوں کی دستار بندی کی،کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ہر صاحب ایمان مغربی استعمار کی یلغار کا مقابلہ کرنے کے لیے دینی مدارس کے ساتھ اپنا دست تعاون بڑھائے انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ قرآن و سنت کی تعلیم دینے والے مدارس کی سرپرستی کرے حکومت پابند ہے کہ وہ لوگوں کی دینی اور اخلاقی تربیت کا اہتمام کرے،ان کے ساتھ تعاون کرے انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات اپنانے سے ہی ملک اور معاشرے ترقی کرتے ہیں دنیا میں عزت کماتے ہیں ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مسالک فرقہ واریت رنگ و نسل کا فرق بھی قرآن کی تعلیمات اپنانے سے مٹ سکتا ہے قرآن وحدت اتحاد اور طاقت کا ضامن ہے،انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہم نے قرآن کے نظام کے نفاذ کے لیے حاصل کیا تھا انہوں نے کہا کہ قرآن کا حق ہے کہ اس کی اشاعت کی جائے اس کی تعلیم حاصل کی جائے اور اس کا نظام نافذ کیا جائے ،ہمارے مسائل قرآن کی تعلیمات کی دوری کی وجہ سے ہیں ان مسائل کا حل قرآن کے نظام کے نفاذ سے ہی ممکن ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور آزاد خطے میں قرآن کے نظام کا نفاذ ہمار ا مشن ہے عوام ہمارے دست و بازو بنیں تا کہ ملک و معاشرے کو اسلامی سانچے میں ڈالا جا سکے اس موقع پر سابق وزیر ممبر قانون ساز اسمبلی سردار میر اکبر نے کہا کہ جماعت اسلامی کی دینی ،سیاسی اور سماجی خدمات قابل تحسین ہیں جماعت اسلامی نے تحریک آزادی کشمیر اور آزاد خطے میں عوامی خدمت کی ہے ،زلزلہ کے موقع پر بھی جماعت اسلامی نے بھرپور کردار ادا کیا،باغ سے برادری ازم کے خاتمے اور دین کے ابلاغ کے لیے جماعت کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر