عبدالرشید ترابی کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید سے سیاسی،تعمیر نواورآئینی اصلاحات پر اہم ملاقات

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کی وفد کے ہمراہ وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید سے سیاسی،تعمیر نواورآئینی اصلاحات پر اہم ملاقات {/AF}

ہندوستان کے جارحانہ عزائم پورے خطے کے لیے خطرے ناک ہیں چوہدری عبدالمجید،عبدالرشید ترابی کشمیر نا قابل تقسیم وحدت ہے کسی کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دین گے،نریندر مودی کے برسراقتدار آنے سے چیلنجز اور بھی بڑھ جائیں گے کشمیری قیادت کو اس سے قبل صف بندی کرنا ہو گی،وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے کشمیری قیادت کی ملاقات جلد کروا کر صورت حال پر مشاورت کریں گے،میرٹ کی بالادستی کے لیے اپوزیشن بھی کردار ادا کرے،حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ وہ فراخ دلانہ فنڈز فراہم کر رہی ہے،یکساں نظام تعلیم پوری قوم کا خواب ہے مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں،نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ سیاسی کمیٹی آزاد کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق،امیر ضلع سید نذیر حسین شاہ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے اہم ملاقات کی،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے وزیر اعظم کو کہا کہ آئینی اصلاحات کا جو پراسس شروع ہوا تھااس کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے تا کہ آزاد خطے کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جا سکے،اس پراسس کو آگے بڑھانے کے لیے ریاست کی دو بڑی پارلیمانی پارٹیوں کی بنیادی ذمہ داری ہے ،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ریاستی عوام کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ مہاجرین کے مسائل فوری حل کیے جائیں کیونکہ اس سے منفی پیغام مقبوضہ کشمیر میں جا رہا ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تعمیر نو سمیت تعلیمی اداروں ،یونیورسٹیوں اور میڈیکل کالجز میں میرٹ بحال کیا جائے تا کہ یہ ادارے قوم کی حقیقی خدمت کر سکیں،عبدالرشیدترابی نے وزیر اعظم کو بتایا کہ انہوں نے اپنے تعلیمی اداروں میں ایسا نظام تعلیم واضع کیا ہے جو فرقہ واریت ،علاقیت اور دیگر تعصبات سے پاک یکساں نظام تعلیم ہے اور حکومت کے لیے یہ ایک مثال ہے کہ وہ یکساں نظام تعلیم کے لیے آگے بڑھے اس موقع پر وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ہندوستان کے عزائم پورے خطے کے لیے خطرے ناک ہو چکے ہیں ،نریندر مودی کے برسراقتدار آنے سے چیلنجز اور بھی بڑھ جائیں گے اس سے عہدہ برا ہونے کے لیے کشمیری قیادت کو اس خطرے سے قبل ہی صف بندی کرنا ہو گی،وزیر اعظم نے کہا کہ اس حوالے سے ہم نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سے بھی ملاقات کی درخواست کر رکھی ہے جس میں کشمیری قیادت وزیر اعظم سے ملاقات کر کے ان خطرات سے وزیر اعظم کو آگاہ کرے گی انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی وزیر اعظم پاکستان کشمیر ی قیادت سے مشاورت کریں گے،انہوں نے کہا کہ مشکلات کے باوجود حکومت تعمیر و ترقی پر عمل پیرا ہے اور حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ اس نے فراخ دلی سے ہمارے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں انہوں نے کہا کہ ریاست میں میرٹ کی بحالی کے لیے اپوزیشن بھی اپنا کردار ادا کرے،چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پوری قوم کا یہ خواب ہے کہ ہمارے ہاں یکسان نظام تعلیم رائج ہو ،پرائیویٹ تعلیمی ادارے خدمت سرا نجام دے رہے ہیں ہم ان کی بھی تحسین کرتے ہیں اور ایک ایسا نظام تعلیم ترتیب دینا چاہتے ہیں جو سب کے لیے یکساں ہو چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ ہماری حکومت گلگت بلتستان کو بھی زمینی راستے سے ملانے کے لیے شونٹر بائی پاس کو جلد تکمیل کرنے کے لیے کردار ادا کرے گی،آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں میں حکومت نے گلگت بلتستان کی نشستوں کا اہتمام کیا ہے اور اس کو مزید بھی بڑھائیں گے ہمارے ایک دوسرے سے رابطے بڑھیں گے تو مسائل بھی حل ہوں گے اور قربتیں بھی بڑھیں گی،انہوں نے کہا کہ وحدت کشمیر ہمارے ایمان کا حصہ ہے تقسیم کشمیر کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،کشمیری آر پار گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر ایک ہی پیج پر ہے ہمارا اتحاد اور اتفاق ہی ہماری کامیابی کا نشان ہے،انہوں نے کہا کہ مہاجرین کشمیر کے مسائل فوری حل کرنے کے لیے آغاز کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت بلاتحصیص سب کے کام کرے گی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر