مسجد اقصیٰ کی حفاظت اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنا امت مسلمہ پر فرض ہے،محمود الحسن چودھری

{AF}Ch mehmoodمسجد اقصیٰ کی حفاظت اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنا امت مسلمہ پر فرض ہے،محمود الحسن چودھری{/AF}

یہودی عید الففح کے نام پر قبلہ اول کی توہین کر کے پوری امت مسلمہ کے ایمانی جذبوں کو مجروح نہ کریں،OICاور عرب لیگ قبلہ اول کی آزادی کے لیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرے،OICکا قیام مسجد اقصیٰ کی آزاد ی کے تناظر میں عمل میں لایا گیا تھا،عالمی برادری یہودیوں کی طرف سے مسلمانوں کے مقدس مقام قبلہ اول کی توہین کا نوٹس لے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی حفاظت اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنا پوری امت پر فرض ہے،بین الاقوامی القدس فاؤنڈیشن کے چیئرمین مفتی اعظم قطر ڈاکٹر یوسف القرضاوی کی اپیل پر پوری ملت اسلامیہ کان دھرے اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرے ،ان خیالات کا اظہار انہون نے یہودیوں کے عید الففح کے نام سے مسجد اقصیٰ کی توہین کرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ OICاور عرب لیگ مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے ٹھوس حکمت عملی اختیار کرےOICکا قیام مسجد اقصیٰ کی آزادی اور دفاع کے تناظر ہی میں عمل میں لایا گیا تھا جب یہودیوں نے مسجد اقصیٰ کو آگ لگا کر اس کی توہین کی تو اس موقع پر OICکا قیام عمل میں آیا تھا اور طے کیا گیا تھا کہ تمام اسلامی ممالک مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے فوج بھیجیں گے اور مالی معاونت کے لیے القدس فنڈ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا تھا،محمود الحسن چودھری نے کہا کہOICاپنے مقصد وجود کی طرف لوٹ آئے اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے کردار ادا کرے،انہوں نے کہا کہ یہودی مسلمانوں کے مقدس مقام قبلہ اول کی بے حرمتی کر کے ان کے ایمانی جذبات کو مجروح کر رہی ہے عالمی برادری اس کا نوٹس لے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر