قرآن کا امت مسلمہ پر بنیادی حق ہے کہ اس کے نظام کو نافذکرے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabi قرآن کا امت مسلمہ پر بنیادی حق ہے کہ اس کے نظام کو نافذکرے،عبدالرشید ترابی {/AF}

قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ ہی ہمارے مسائل کا حقیقی حل ہے،یہ خطہ ہمارے اسلاف نے لازوال قربانیاں پیش کر کے اسی مقصد کے لیے حاصل کیا تھا،امت مسلمہ کی پسماندگی اور مسائل قرآن کے پیغام سے دوری کی وجہ سے ہیں، جماعت اسلامی 5ہزار مدرسین تیار کرے گی جو ہر بستی میں قرآن فہمی کا مرکز قائم کریں گے 2ہزار افراد اس پراسس سے گزر چکے ہیں ،دنیا کے سارے نظام فیل ہوچکے ہیں متبادل نظام اسلام کے پاس ہے ،عقائد کی اصلاح اور سماجی برائیوں کے تدارک کے لیے قرآن کا علم حاصل کرنا ہو گا ،ہر کارکن اپنے گھرکو قرآن کا مرکز بنائے باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ قرآن کا امت مسلمہ پر یہ سب سے بڑا حق ہے کہ وہ اس کے نظام کو با حیثیت نظام زندگی نافذ کریں،قرآن و سنت کا نظام ہی ہمارے مسائل کا حل ہے ،دنیا کے سارے باطل اور طاغوتی نظام استحصال پر مبنی ہیں جو فیل ہو چکے ہیں دنیا کو متبادل نظام صرف اسلام ہی دے سکتا ہے ہمارے مسائل اور پسماندگی کی بڑی وجہ قرآن کے پیغام سے دوری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے فہم تدریس قرآن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیاسی امورضلع باغ کے چیئرمین نثار شائق،رشید نعمانی،مولانا عبدالمنان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی 5ہزار مدرسین کی تیاری کے لیے کام کر رہی ہے تا کہ آزاد خطے کی ہر بستی میں قرآن کا مرکز قائم ہو اور ہرفرد اپنے گھر کو قرآن کا مرکز بنائے انہوں نے کہا کہ فہم تدریس قرآن کورسز کے ذریعے جماعت اسلامی 2ہزار افراد کو اس عمل سے گزار چکی ہے اور کوشش کر رہے ہیں کہ 5ہزار افراد ایسے تیار ہو جائیں جو قرآن کا فہم رکھتے ہیں اور وہ مستقبل بنیادوں پر یہی کام کر رہے ہوں اس عمل سے آزاد خطے کے اندر عقائد کی درستگی اور سماجی برائیوں کے خاتمے میں مدد ملے گی،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے زوال کا سب سے بڑا سبب قرآن و سنت کی تعلیمات سے دوری ہے،جب تک امت مسلمہ اپنے اس بنیادی مقصد کی طرف رجوع نہیں کرے گی وہ مسائل سے نہیں نکل سکتی امت کو مسائل سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کیا جائے اور اس کے دئیے ہوئے نظام کو بحثیت نظام زندگی قائم کیا جائے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ دنیا کے سارے باطل اور طاغوتی نظام فیل ہو چکے ہیں وہ انسانیت کو اجتماعی عد ل اور معاشی ترقی سمیت سماجی خدمت کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں انسانیت کو صرف اسلام ہی متبادل نظام دے سکتا ہے جس کی بنیاد قرآن وسنت ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی کوشش کر رہی ہے کہ ملک اور معاشرے کے اندر ائے عامہ منظم کر کے حقیقی تبدیلی لائی جائے اس مقصد کے لیے جماعت اسلامی افراد سازی تربیتی نشستیں اور کورسز کے ذریعے عوام کو تیار کرتی ہے کہ وہ نظریاتی صف بندی کرتے ہوئے حقیقی انقلاب کے لیے تیار ہو جائیں،انہوں نے کہا کہ کارکن اس مشن کو لے کر نکلیں رائے عامہ منظم کریں ان کو جماعت اسلامی میں شامل کریں جو تبدیلی کے خواہ ہیں،عبدالرشیدترابی نے کہا کہ باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے اہل باغ جو غازیوں اور مجاہدین اورشہداء کے وارث ہیں وہ اس خطے کو برائیوں سے پاک کریں بھائی چارے کی فضا کو قائم کریں ،نفرتیں اور برادری ازم کے بتوں کو جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر پاش پاش کریں انہوں نے کہا کہ باغ کے مسائل حل کرنا ہماری ترجیح ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر