{AF}
برطانیہ اوریورپ میں تحریک کشمیر کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کو مربوط اور منظم کرتے ہوئے سفارتی مہم چلائی جائے،عبدالرشید ترابی {/AF}
تمام کشمیری جماعتیں تحریک آزادی کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اتفاق کر کے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت پہنچائیں ،جارج گیلوے کے اعلان مارچ کو بھی لانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جائے،کشمیری قیادت برطانیہ میں ملین مارچ کو اپنی اپنی سطح پر اعلان کرنے کے بجائے اجتماعی پروگرام ترتیب دیا جائے تا کہ وہ تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی میں سنگ میل ثابت ہو،بیس کیمپ کے کردار کو بحال کرنے کے لیے آئینی اصلاحات کو آگے بڑھانا ہو گا تا کہ کشمیری کوئی کردار ادا کرسکیں،تحریک کشمیر برطانیہ کی تحریک آزادی کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان برطانیہ میں اپنا ایجنڈا منوانے میں ناکام رہا ہے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے اہم ملاقات کی اور یورپ میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے ہونے والے کام سے آگاہ کیا،ترجمان کے مطابق ملاقات میں جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری،سابق سیکرٹری جنرل اور اورسیز کشمیریوں کے کنونیئر راجہ جہانگیر خان بھی موجود تھے،اس موقع پر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے تحریک کشمیر برطانیہ کی کشمیر کی آزادی کے لیے سفارتی محاذ پر کی جانے والی کاوشوں کی تحسین کی ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں تحریک کشمیر برطانیہ کے پلیٹ فارم سے کشمیریوں کو باہم مربوط اور منظم کرتے ہوئے بھرپور سفارتی مہم چلانے کی ضرورت ہے جس میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے برطانیہ اور یورپ میں مقیم کشمیری مہاجرین اور کمیونٹی تحریک آزادی کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر اتفاق کرتے ہوئے تحریک آزادی کشمیر کو تقویت پہنچائیں تا کہ کشمیر کو آزادی کی منزل سے ہمکنار کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ کل جماعتی کشمیر رابطہ کمیٹی اور دیگر کشمیری تنظیموں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان برطانیہ میں اپنے ایجنڈے کو منوانے میں بری طرح ناکام ہوا ہے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جارج گیلوے نے جو اعلان کشمیر کی طرف مارچ کرنے کا کر رکھا ہے اس کو بھی عملی جامہ پہنانے کے لیے حکمت عملی واضع کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ یورپی ممالک کے درالحکومتوں میں سمینارز ،کانفرسز اور ذرائع ابلاغ کو متحرک کر کے ہندوستان کے چہرے کو بے نقاب کریں اور کشمیریوں کی مبنی بر حق جدوجہد کو کامیابی کی منزل تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ کشمیری قیادت برطانیہ میں ملین مارچ کو اپنی اپنی سطح پر اعلان کرنے کے بجائے اجتماعی کوشش کی جائے تا کہ وہ مارچ تحریک آزادی کشمیر کے لیے سنگ میل ثابت ہو ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آئینی اصلاحات کر کے بیس کیمپ کے حقیقی کردار کو بحال کرنے کی ضرورت ہے تمام سیاسی جماعتیں اتفاق رائے پیداکرتے ہوئے آئینی اصلاحات کے ایجنڈے کو آگے بڑھائیں اس موقع پر تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ اپنی کوششوں اور کاوشوں کے دائرے کو پورے یورپ تک پھیلائے گی اوروہ جلد پورے یورپ کا دورہ کریں گے تا کہ اہل یورپ کو کشمیر میں ہونے والے مظالم سے آگاہ کیا جائے ۔