عبدالرشید ترابی کی وفد کے ہمراہ سراج الحق کی حلف برداری تقریب میں شرکت اور بات چیت

{AF}abdul rasheed turabiعبدالرشید ترابی کی وفد کے ہمراہ سراج الحق کی حلف برداری تقریب میں شرکت اور بات چیت {/AF}

کشمیر ہماری حکمت عملی اور پالیسی میں ترجیح اول ہے ،سراج الحق کشمیریوں کی تاریخ ساز قربانیاں انہیں آزادی کی منزل سے ہمکنار کریں گئیں،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کامیاب کرنے کے لیے پاکستان کی قوم اور حکومت کی بنیادی فرائض میں شامل ہے ،جلد ہی کشمیری قیادت سے مشاورت کر کے حکمت عملی تشکیل دیں گے،موجودہ حالات میں قومی سطح پر صف بندی کی ضرورت ہے مختلف بولیاں اور ہندوستان کو پسندیدہ ملک قرار دینے کی باتیں کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کرتی ہیں لاہور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی ،نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ،مقبوضہ کشمیر جماعت اسلامی امور خارجہ کے ڈائریکٹر غلام نبی نوشہری،حریت کانفرنس گیلانی گروپ کے سربراہ غلام محمد صفی،تحریک کشمیریورپ کے صدر محمد غالب،سابق سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر راجہ جہانگیر خان،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی شمشیر خان سمیت دیگر قائدین کے ہمراہ نو منتخب امیر سراج الحق کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر سراج الحق سے بات چیت کی،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے نو منتخب امیر سراج الحق کے افتتاحی خطاب میں کشمیر پر اپنے دوٹوک موقف پر ان کو سرہا اور کہاکہ قومی سطح پر نئی صف بندی کی ضرورت ہے مختلف بولیاں بولنا اور کبھی کبھی بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینے کی باتیں کرنے سے کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہوتی ہے کشمیری توقع رکھتے ہیں کہ جماعت اسلامی پاکستان ہمیشہ کی طرح پشتیبانی جاری رکھے گی اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نومنتخب امیر سراج الحق نے کہا کہ کشمیر ہماری حکمت عملی اور پالیسی میں ترجیح اول ہے کشمیریوں نے تاریخ ساز قربانیاں پیش کی ہیں ان کو آزادی کی منزل سے کوئی دور نہیں کر سکتا،پاکستان کی حکومت اور قوم کا یہ بنیادی فرض ہے کہ وہ کشمیریوں کی پشتیبانی کرے یہ ہماری ذمہ داری ہے اس سے ہم غافل نہیں رہ سکتے کشمیری آزادی حاصل کرکے رہیں گے اور جماعت اسلامی پوری قوم کو کشمیریوں کی پشت پر لائے گی،سراج الحق نے کہا کہ وہ بہت جلد کشمیری قیادت سے مشاورت کرکے حکمت عملی تشکیل دیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر