تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب کی منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سراج الحق کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkتحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب کی منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سراج الحق کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت{/AF}

تحریک کشمیر یورپ لاہور( پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سراج الحق کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت اس موقع پر محمد غالب نے سراج الحق کو جماعت اسلامی پاکستان کا امیرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ کشمیر کی مکمل آزادی تک کشمیریوں کی پشتیبانی جاری رکھیں گے اس موقع پر نو منتخب امیر سراج الحق نے محمد غالب کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی کی تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ لازوال کمٹمنٹ ہے کشمیرکی مکمل آزادی تک جماعت اسلامی پاکستان کشمیریوں کی پشتیبانی اپنی شاندار روایات کے مطابق جاری رکھے گی،انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو ہندوستان کی 8لاکھ قابض فوج کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے،کشمیریوں کی سیاسی اور سفارتی سطح پر بھرپور حمایت کریں گے،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو متوجہ کریں گے کہ وہ ہندوستان جیسے ملک کو پسندیدہ قرار نہ دے اس موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہاکہ پاکستان میں امن اور استحکام سب سے بڑی ضرورت ہے پاکستان میں بد امنی کو دیکھ کر کشمیری بے تاب ہو جاتے ہیں کشمیر ی اپنی جان سے بھی زیادہ عزیزپاکستان کو سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان پاکستان میں تخریب کاری کا مرتکب ہو رہا ہے تا کہ پاکستان کی حکومت اور قوم کی تو جہ مسئلہ کشمیر سے ہٹائے رکھے،محمد غالب نے کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں،محمد غالب نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اپنے پہلے سے بھی بڑھ کر سیاسی اور سفارتی محاذ پر ہماری راہنمائی کریں گے اور پاکستانی عوام کو کشمیریوں کی پشت پر لائیں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر