{AF}
کہوٹی سے راولپنڈی مسافر گاڑی کے درد ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو حکومت فوری معاوضہ اور زخمیوں کی امداد کا اہتمام کرے،عبدالرشید ترابی {/AF}
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہوٹی سے راولپنڈی آنے والے مسافر گاڑی کے دردناک حادثے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کہا قیمتی جانوں کا ضائع پورے قوم کے لیے افسوس کا باعث ہے انھوں نے کہاکہ حکومت فوری طور پر جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے معاوضے اور زخمیوں کے لیے امداد کا اہتمام کرے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حادثات قدرتی عمل ہے مگر ہماری سڑکیں بھی موت کے کنویں ہیں،انھوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے دردی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم ان کے دکھ میں برابرا کے شریک ہیں اﷲ سے دعا کرتے ہیں کے اﷲ ان کے لیے آسانیاں فرمائے مرحومین کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور زخمیوں کے لیے دعا گو ہیں کہ وہ جلد صحت یاب ہوں۔