{AF}
20اپریل کو نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا لیاقت باغ اجتماع میں بھرپور استقبال کیا جائے گا،واجد اقبال عباسی{/AF}
تمام مسائل کا حل قرآن وسنت میں مضمر ہے،معاشرے کے اچھے اور تبدیلی چاہنے والے افراد جماعت اسلامی میں شامل ہو کر اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کریں،12اپریل کو اجتماع ارکان منعقد کیا جائے گا جس میں جائزہ لیا جائے گا اور اجتماع کی تیاریاں اور انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ضلع راولپنڈی کے امیر واجد اقبال عباسی نے کہا ہے کہ 20اپریل کو راولپنڈی میں نو منتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا شاندار استقبال کیا جائے گا،ترجمان کے مطابق اجتماع عام کے سلسلے میں واجد اقبال عباسی نے 12اپریل کو اجتماع ارکان سید مودودی بلڈنگ میں طلب کر لیا ہے،واجد اقبال عباسی نے کہا کہ کارکنا ن اجتماع عام کی بھرپور تیاری کریں ،انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے میں جماعت اسلامی ہی اپناکردار ادا کرسکتی ہے،انہوں نے کہا کہ تمام مسا ئل کا حل قرآن و سنت میں مضمر ہے کارکن اپنے گھروں سے نکلیں اور جماعت اسلامی کی دعوت کو گھر گھر تک پہنچائیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں واحد جماعت اسلامی کے پاس ایسی قیادت ہے جو ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ روایتی پارٹیاں سرمایہ داروں اور چند خاندانوں کے گرد گھومتی ہیں جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس میں جمہوریت ہے نومنتخب امیر جماعت ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والے ہیں اور وہ عام آدمی کے دکھ درد کو اچھی طرح سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ہمارا ساتھ دیں جماعت اسلامی کی ممبر سازی مہم میں آگے بڑھ کر ہمارے ساتھ شامل ہوں تاکہ تبدیلی کی راہ میں آسانی ہو سکے،انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب پاکستان کا مقدر بن چکا ہے اب کو تبدیلی کو روک نہیں سکتا۔