مقبوضہ کشمیر میں سنگینوں کے سائے تلے نام نہاد انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiمقبوضہ کشمیر میں سنگینوں کے سائے تلے نام نہاد انتخابات کی کوئی اہمیت نہیں ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

 ہندوستان نوشتہ دیوار پڑھ لے کشمیریوں کو انتخابات نہیں رائے شماری کا حق دیا جائے ،مقبوضہ کشمیر میں حکومت کے پاس کوئی اختیار نہیں عمر عبداﷲ سابقہ انتخابات میں فوجی اختیارات کم کرنے کا دعویٰ لے کر آیا تھا مگر اس کو کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،ہندوستان حقائق کا ادراک کرے اور کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے،بیس کیمپ کی تمام سیاسی جماعتیں کشمیریوں کی پشتیبان ہیں،مقبوضہ کشمیر میں حریت کانفرنس اور سیاسی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں ،آزاد کشمیر حکومت مہاجرین کے مسائل فوری حل کریں ،ان کے گزارہ لاونس میں اضافہ کرے چند ہزار خاندانوں کو بحال نہ کرنا حکومت کی نا اہلی ہے بے گھر خاندانوں کو فوری طورپر بحال کیا جائے راولپنڈی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی سنگینوں کے سائے تلے نام نہاد انتخابات کی کوئی اہمیت اور وقعت نہیں ہے ،ہندوستان نام نہاد انتخابی ڈرامے کرنے کے بجائے کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے تا کہ کشمیری اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیری قیادت کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہندوستان جعلی طریقے سے جو کٹھ پتلی حکومت مقبوضہ کشمیر میں قائم کرتا ہے اس کے پاس کوئی اختیار نہیں ہوتا،عمر عبداﷲ یہ کہہ کر آیاتھا کہ وہ فوجی اختیارات کو کم کروائے گا مگر اس کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حریت کانفرنس اور مقبوضہ کشمیر کی تمام سیاسی اور مذہبی جماعتیں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں ان کی پشتیبانی کریں گی،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے حکومت آزاد کشمیر سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر مہاجرین کے مسائل حل کریں ان کے گزارہ الاونس میں اضافہ کرے اور جو ابھی تک بے گھر ہیں ان کو بحال کریں کشمیر لبریشن سیل کے پیسوں اللے تللوں کے بجائے ان پیسوں سے مہاجرین کے مسائل حل کیے جائیں انہوں نے کہا کہ چند ہزار افراد کو حکومت کی طرف سے ان کے مسائل حل نہ کرنا نااہلی کا کھلا ثبوت ہے اور یہ حکومت کی شدید نااہلی ہے کہ وہ ان کے مسائل حل نہ کر سکی،انہوں نے کہا کہ متاثرین زلزلہ اور مہاجرین کے مسائل فوری حل کے متقاضی ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر