{AF}
آزادی کے بیس کیمپ کو اقتدار کے حصول کا ریس کیمپ بنانے والوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں،جماعت اسلامی {/AF}
وزراء قومی دولت کو عیاشیوں پر اڑا رہے ہیں،ممبران اسمبلی اور وزراء عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے مال و دولت اور بینک بیلنس بنانے میں مصروف ہیں،ہر وزیر وزیر اعظم بن کر اداروں کو تباہ کر رہاہے صحت،تعلیم سمیت دیگر ادارے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں تعمیر و ترقی کا عمل ٹھپ ہے عوامی خدمت کے ادارے خوف کا نشان بنے ہوئے ہیں،میرٹ کے قتل عام نے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کر دیا ہے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ترجمان نے کہا ہے کہ آزادی کے بیس کیمپ کو اقتدار کا ریس کیمپ بنانے والوں کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں،جھرلوں اور ٹھپے سے بننے والی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے بینک بیلنس بنانے میں مصروف ہیں،وزراء ریاسی جھنڈے لیے قومی دولت کو شیر مادر سمجھ کر لوٹ رہے ہیں اور آزاد خطے میں ہر گزرتے دن کے ساتھ مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے نوجوانوں کے روزگار کے لیے حکومت کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے صحت اور تعلیم کے شعبوں کو تباہ کر دیا گیا ہے ہسپتال ،ادویات اور ڈاکٹروں سے خالی ہیں،تعلیمی ادارے سیاسی مداخلت کی وجہ سے نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے بجائے مایوس ہیں وہ اساتذہ جو کام کرنا چاہتے ہیں وہ سیاسی مداخلت کی وجہ سے کام نہیں کر پا رہے اور جو میرٹ کو پامال کرکے تعینات کیے گئے ہیں وہ سکول کے جانے کے بجائے سیاست میں ملوث ہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے ،عوامی خدمت کے سارے ادارے خوف کا نشان بنے ہوئے ہیں تھانے اور کچہریاں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے بجائے ان کے لیے اور مسائل پیدا کر رہے ہیں عدل و انصاف سے عاری یہ معاشرہ ایک طے شدہ منصوبے کے تحت تباہ کیا جارہا ہے