پھولوں جیسے نوجوانوں کو بیروں ریاست دربانی پر مجبور کرنے والے حکمران اﷲ سے ڈریں اور اصلاح احوال کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiپھولوں جیسے نوجوانوں کو بیروں ریاست دربانی پر مجبور کرنے والے حکمران اﷲ سے ڈریں اور اصلاح احوال کریں،عبدالرشید ترابی {/AF}

بیروں ریاست جس ہوٹل یا پٹرول پمپ پر جائیں فرسودا نظام کے ستائے ہوئے کشمیر ی نوجواں ملتے ہیں تعلیم پوچھے بی اے ،ایم اے ،بی کام ،قومی وسائل پر ریاست کے ہر فرد کا حق ہے،سرکار اس کو ذاتی مال سمجھ کر اڑانے سے باز رہے ،ریاست اور اس کے ادارے جب میرٹ کاقتل عام کریں گے تو عوام پرامن جدوجہد کی بجائے دوسرے آپشنز پر غور کریں گے،تنقید برائے تنقید کے قائل نہیں ہیں غرض احوالے کی غرض سے حکومت کو کہتے ہیں اس کی دوہری ذمہ داری ہے ایک بیس کیمپ کے عوام کے مسائل کا حل اور دوسرا کشمیرکی آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرنا،بیس کیمپ کو جس طرح تماشہ بنا کر قوم وقار راور تشخص کو مجروح کیا جارہاہے ،اس کا بیس کیمپ متحمل نہیں ہوسکتا راولپنڈی ؛ نوشہرہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرامیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پھولوں جیسے نوجوانوں کو بیروں ریاست دربانی پر مجبور کرنے والے حکمران اﷲ سے ڈریں اور اصلاح احوال کریں،بیروں ریاست جس ہوٹل یا پٹرول پمپ پر جائیں آگے پھول جیسا پڑھا لکھا نوجوان کھڑا ہوتا پوچھنے پربتائے گا کہ کشمیرکے فلاح ضلع سے ہوں ان کی اس حالت کو دیکھ کر دل خون سے آنسو روتاہے،قومی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے والے اپنے انجام سے ڈریں اور توبہ کرکے آزاد خطے میں کوئی ایسا نظام بنائیں جس میں نوجوانوں کے لیے روزگا ر کے مواقع پید ہوں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے نوجوانوں اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،دریں انثاء عبدالرشید ترابی نے معراج الدین کی والدہ کی وفات پرا ن کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ جماعت اسلامی انقلابی جماعت ہے اور تنقید برائے تنقید کی قائل نہیں ہے ہم حکومت کو اصلاح احوال کا کہتاہیں،انھوں نے کہاکہ آزادخطہ بے پناہ وسائل سے مالا مال ہے صرف بہتے دریاوں پر بجلی پیدا کرنے پرکام کیاجائے تو اتنا پوٹنشل ہے کہ پورے جنوبی ایشاء کو بجلی فراہم کرسکتاہے ہیں بجلی مفت فراہم کرنے کی پیش کش کر دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو دعوت د ے سکتے ہیں،دوسرا بڑا پوٹنشل بیروں ممالک میں کشمیریو ں کے پاس بلین ڈالر کاسرمایہ ہے اگرٓحکومت ان کو سہولیات فراہم کرے تو ہزاروں قسم کے کارخانے لگا کر اپنی ریاست کو ترقی دے سکتے ہیں،قمتی پتھر اور دیگر وسائل اس کے علاوہ ہیں،اگر بیس کیمپ میں اچھی حکومت قائم ہوجائے تو کشمیرکی آزادی دنوں کی بات ہے اور یہ خطہ تعمیرترقی میں یورپ کو مات دے سکتاہے،پھر انگریز نوکریاں کرنے کے لیے ہمارے پاس ہیں،انھوں نے کہاکہ وزراء مشیران اور عوام کی خدمت کے لیے قائم ریاستی ادارے اپنا قبلہ درست کرلیں ،عوام کی خدمت کی طرف آجائیں ،علاقوں برداریوں اور ذاتی مفادات کے دائروں سے نکل آئیں ،اگر وہ ایسا نہیں کریں تونوجوان وزراء کو جھنڈیوں سمیت حلقے میں جانے دیں گے،اس وقت کے آنے سے قبل اصلاح احوال کے حق میں ہے،یہ خطہ کشمیرکی آزادی کی بیس کیمپ ہے اس کی دوہری ذمہ داریاں ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر