{AF}
عبدالرشید ترابی کی راجہ شیراز کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت {/AF}
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے برطانیہ میں ایک نجی چینل کے اینکر اور معروف صحافی راجہ شیراز کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کہا کہ شیراز کی والدہ ایک مجاہدہ تھیں جنہوں نے کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آواز کو برطانیہ سمیت دیگر جگہوں پر پہنچایا اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ان کے بیٹے راجہ شیراز اپنی ذمہ داری کو ادا کررہے ہیں،عبدالرشید ترابی نے مرحومہ کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی۔