{AF}
شیطانی اور طاغوتی نظام کی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن میدان میں نکلیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
موجود ہ نظام کے ہوتے ہوئے ایمان کی سلامتی مشکل ہو چکی ہے جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کا ایجنڈا لے کر نکلی ہے معاشرے کے اچھے اور تبدیلی چاہنے والے افراد تک دعوت پہنچائی جائے ،پہلے مرحلے میں اضلاع کی بنیاد پر اجتماعات عام پورے آزاد کشمیر اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کے اضلاع میں منعقد کیے جائیں گے دوسرے مرحلے پر حلقے کی بنیاد پر اجتماعات عام کیے جائیں گے،جماعت اسلامی اسلامی انقلاب لانا چاہتی ہے جس کے لیے کردار سازی اور تربیت کے مراحل سے بھی افراد کو گزارا جائے گا،اگلے تین ماہ میں کریش پروگرام کے تحت موثر اور مضبوط تنظیم قائم کی جائے راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ شیطانی اور طاغوتی نظام کی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکن میدان میں نکلیں موجودہ نظام کے ہوتے ہوئے ایمان کی سلامتی بھی خطرے میں ہے اور مسائل میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے شیطانی نظام کی محافظ قیادت اور جماعتیں اس نظام کو بچانے کے لیے صف بستہ ہیں ان کی صفوں کو توڑنے اور اس کی جگہ اﷲ کے دیئے ہوئے نظام عدل کو قائم کرنے کے لیے اﷲ کے دین کی دعوت ہر گھر تک اور ہر فرد تک پہنچانا ہمارا فرض ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی نورالباری اور قائمقام سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ امراء اضلاع جماعت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ نائب امراء اور دیگر ہر سطح کی قیادت دین کی دعوت اور کلمے والے جھنڈے کو لے کرنکلیں اور تبدیلی چاہنے والے افراد تک پہنچیں ان کو منظم کریں ،ان کی کردار سازی کریں ان کو تربیتی مراحل سے گزاریں چونکہ جماعت اسلامی انقلابی تبدیلی چاہتی ہے انقلابی تبدیلی کے لیے انقلابی افراد کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ گو ناگو مسائل کا شکار ہے میرٹ کا قتل عام ہے ،ظلم اور نا انصافی ہے ،امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہو رہا ہے اس استحصالی نظام کو تبدیل کیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہو سکتے انہوں نے کہا کہ اس تبدیلی کے لیے طے کیا ہے کہ اگلے تین ماہ میں پہلے مرحلے پر اضلاع کی بنیاد پر پورے آزاد کشمیر اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کے اضلاع میں اجتماعات عام منعقد کیے جائیں گے دوسرے مرحلے پر حلقے کی بنیاد پر اجتماعات کیے جائیں گے ،کارکن ان اجتماعات کو کامیاب بنانے کے لیے آج سے ہی کام کا آغاز کریں پورے آزاد کشمیر میں وارڈز کی بنیاد پر اپنی موثر تنظیم قائم کریں ،معاشرے کے اچھے افراد کو اپنے ساتھ شامل کریں دعوتی مہم کو جاری رکھتے ہوئے ایک ایک گھر اور ایک ایک فرد تک دین کی دعوت پہنچائیں اور اس کو جماعت اسلامی میں شامل کریں ۔