پنجاب حکومت اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسافروں اور ٹرانسپوٹروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کریں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiپنجاب حکومت اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسافروں اور ٹرانسپوٹروں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کریں،عبدالرشید ترابی {/AF}

گھن گلی میں ڈاکوں کے ہاتھوں درجنوں گاڑیوں پر سوار سینکڑوں مسافروں کو لوٹنے والوں کو آئی جی پنجاب اور پنجاب حکومت فوری گرفتار کر کے کیفردار تک پہنچائے،راستوں کو محفوظ بنانا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے،جماعت اسلامی کے کارکن وارڈ کی سطح تک موثر تنظیم قائم کرنے کے لیے دن رات ایک کریں،نظام کی تبدیلی کے بغیر نہ عوام کے جان ومال محفوظ ہیں اور نہ ہی ان کو کہیں سے عدل مل سکتا ہے،تھانے اور کچہریاں خوف کے نشان بن چکے ہیں ڈاکوں سرے عام مسافروں کو لوٹ رہے ہیں جماعت اسلامی ظلم پر مبنی اس نظام کو بدلنے کے لیے جہاد کا علم لے کر اٹھی ہے قوم ہمارا ساتھ دے کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کشمیر سے پنجاب میں داخل ہونے والے راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کریں،آئے روز ڈاکوکشمیر سے پاکستان اور خاص کر پنجاب میں داخل ہونے والے راستوں پر ناکے لگا کر مسافروں کو لوٹ لیتے ہیں پولیس کوئی کاروائی نہیں کرتی ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز گھن گلی میں درجنوں گاڑیاں اور سینکڑوں مسافروں کو لوٹے جانے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ مسافروں اور ٹرانسپوٹروں کی زندگیوں خطرے میں رہتی ہیں ان علاقوں میں پولیس چوکیاں قائم کی جائیں اور ڈاکوں کو گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے،انہوں نے کہا کہ گھن گلی پولیس چوکی کے قریب اتنی بڑی واردات پولیس کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ آئی پنجاب فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لیں اور ڈاکوں کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں کئی دفعہ اس طرح کی وارداتیں ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے مسافر اور ٹرانسپوٹرز شدید پریشان ہیں،دریں اثنا انہوں نے مظفرآباد میں دو جیپیں دریا نیلم میں گرنے کے باعث جان بحق ہونے والوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں کو بہتربنائے اور حادثے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دے،اپنے دورہ کوٹلی کے موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن ریاست بھر میں وارڈ کی سطح تک موثر اور مضبوط تنظیم قائم کرنے کے لیے دن رات ایک کریں ،نظام کی تبدیلی کے بغیر نہ عوام کے جان و مال محفوظ ہیں اور نہ ہی ان کی عزت محفوظ ہے انہوں نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کا علم لے کر جماعت اسلامی نکلی ہے عوام ہمارا ساتھ دیں،اس موقع پر امیر ضلع عبدالحمید چوہدری،حبیب الرحمن آفاقی نے بھی خطاب کیا،دریں اثنا عبدالرشید ترابی نے سردار غلام رسول کے بھائی ،پروفیسر یونس کے بھائی اور چوہدری اشفاق ایڈووکیٹ اور پروفیسر ارشد کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر