جماعت اسلامی اپنی شاندار روایات کے مطابق کشمیر کی مکمل آزادی تک پشتیبانی جاری رکھے گی،سراج الحق،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiجماعت اسلامی اپنی شاندار روایات کے مطابق کشمیر کی مکمل آزادی تک پشتیبانی جاری رکھے گی،سراج الحق،عبدالرشید ترابی {/AF}

کشمیر ی عوام نے مشرف کے یوٹرن کے باوجود تحریک آزادی کو پوری شد و مد سے جاری رکھ کر ثابت کر دیا کہ آزادی کی منزل اب قریب ہے،دنیا ہندوستان کی اٹوٹ انگ کی رٹ تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے آر پار کی کشمیری قیادت اپنی کوہتایوں اور غفلتوں کو ختم کر کے آزادی کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر صف بندی کرے،کشمیریوں نے عسکری ،سیاسی،سفارتی اور میڈیا کے محاذوں کو بیک وقت برؤکار لا کر ثابت کر دیا کہ وہ آزادی کی منزل حاصل کرنے کے اہل ہے ،تحریک کشمیر برطانیہ اور دیگر کشمیریوں کے لیے بین الاقوامی سطح پر جدوجہد کرنے والی تنظیموں نے مثالی کردار ادا کیا،تقریب سے نورالباری،مشتاق ایڈووکیٹ ،محمد غالب،فہیم کیانی،غلام محمد صفی،غلام نبی نوشہری،راجہ فاضل اور دیگر کا خطاب راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی جانب سے تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی کے اعزاز میں استقبالیہ دیا،استقبالیہ تقریب کے موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر سراج الحق نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کشمیر کی مکمل آزادی تک کشمیریوں کی پشتیبانی پہلے سے زیادہ کرنے کی کوشش کر ے گی،انہوں نے کشمیریوں کو یقین دلایا کہ ان کی بھرپور سیاسی،اخلاقی اور سفارتی میدانوں میں حمایت جاری رکھی جائے گی،حق خودارادیت کشمیریوں کا تسلیم شدہ حق ہے اقوام متحدہ اور عالمی برادری اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں حق خودارادیت دلوانے کی پابند ہے اس موقع پر عبدالرشید ترابی اور تقریب میں شریک محمد غالب،فہیم کیانی،غلام محمد صفی،غلام نبی نوشہری اور راجہ فاضل سمیت دیگر قائدین نے نو منتخب امیر کو استقامت کی دعا دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بھرپور استعمال کر تے ہوئے پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مشرف کے یوٹرن کے باوجود کشمیریوں نے پوری شد ومد کے ساتھ اپنی آزادی کی تحریک کو جاری رکھ کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،ہندوستان ٹینکوں اور بندوقوں کے زور پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا کشمیری قوم نے اول روز سے تحریک کی منزل کو حاصل کرنے کے لیے سیاسی ،عسکری ،سفارتی اور میڈیا کے محاذ پر بھرپور کردار ادا کیا ہے اور اپنی کوششوں سے مسئلہ کشمیر کو فلیش پوائنٹ بنایا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور اس کی برادر تنظیموں نے ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے تحریک کشمیر برطانیہ نے تحریک کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے یورپ امریکہ سمیت ہر ملک میں تحریک کشمیر برطانیہ اور دیگر تنظیموں نے کردار ادا کیا ہے ہم ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اس موقع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر نورالباری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لے، اس موقع پر حریت کانفرنس گیلانی کے کنونیئر غلام محمد صفی نے کہا کہ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیاد ی حق ہے 5لاکھ کشمیریوں نے اپنی حق اور آزادی کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں اب ان کی آزادی کی منزل قریب ہے اس موقع پر تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا کہ کشمیری قیادت اپنی غلطیوں اور کوہتاہیوں کی تلافی کرتے ہوئے آزادی کی منزل کے حصول کے لیے بھرپور کردار ادا کرے بیس کیمپ کا کردار بہت بنیادی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیر پر پالیسیاں بدلنے کے بجائے قومی اتفاق رائے پر مبنی قائد اعظم کی کشمیر پالیسی کشمیر کی آزاد ی تک جاری رکھے،اس موقع پر تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی نے کہا کہ کشمیر کا بچہ بوڑھا اور جوان یہ عزم لیے ہوئے ہے کہ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کرے گا ،ہندوستان کی فوج کشمیر کے اندر ناکام ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ممبران اور پارلیمنٹ عوام اور میڈیا کشمیریوں کی آواز سن رہا ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں ایک بڑی کانفرنس مستقبل قریب میں کریں گے جو تحریک آزادی کشمیر کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی،اس موقع پر غلام نبی نوشہری،راجہ فاضل ،نور الباری،مشتاق احمد ایڈووکیٹ اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر