{AF}
عوامی مسائل کا واحد حل فرسودہ اور طاغوتی نظام کی تبدیلی ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}
عوام درست فیصلے کریں تا کہ اہل قیادت سامنے آئے جو عوام کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچائے،آزاد خطہ بے شمار وسائل سے مالامال ہے کمی صرف ویژنری قیادت کی ہے،جماعت اسلامی نوجوانوں ،خواتین اور معاشرے کے تبدیلی چاہنے والوں کو منظم کر کے حقیقی تبدیلی لائے گی،اسلامی انقلاب اور کشمیر کی آزادی خطے کا مقدر ہے،باطل اور طاغوتی نظام پوری انسانیت کے لیے باعث عذاب ہے،انسانیت کی فلاح و بہبود کا بہترین ایجنڈا اسلام کے پاس ہے،پاکستان اور کشمیر کے عوام اسلام اور شریعت کا نظام چاہتے ہیں سہنسہ،کوٹلی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا واحد حل فرسودہ اور طاغوتی نظام کی تبدیلی میں مضمرہے،عوام درست فیصلے کریں تا کہ اہل قیادت سامنے آئے جو عوام کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچائے،ان خیا لات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع قائمقام سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم،سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر خان،تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی،تحریک کشمیر برطانیہ کے راہنما راجہ محمد بشارت،گلنوار رحمان بھی موجود تھے،دریں اثنا عبدالرشید ترابی اور دیگر قائدین تحریک کشمیر برطانیہ کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالمجید ندیم کی والدہ اور امیر جماعت اسلامی حلقہ1کوٹلی زاہد الحسن چودھری کی والدہ اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر محمود الحسن چودھری کی حقیقی چچی کی وفات پر ان کے گھر جا کر فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری،حبیب الرحمن آفاقی بھی ان کے ہمراہ تھے،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اور تعزیتوں کے موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اپنانے اور نبی کریم ؐ کی پیروی ہی ہماری کامیابی کا ذریعہ ہے یہ دنیا عارضی ہے اصلی منزل آخرت کی ہے اور اس کی ہمیں فکر کرنی چاہیے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آزاد خطہ بے شمار وسائل سے مالامال ہے کمی صرف ویژنری قیادت کی ہے،جماعت اسلامی نوجوانوں ،خواتین اور معاشرے کے تبدیلی چاہنے والوں کو منظم کر کے حقیقی تبدیلی لائے گی،اسلامی انقلاب اور کشمیر کی آزادی خطے کا مقدر ہے،باطل اور طاغوتی نظام پوری انسانیت کے لیے باعث عذاب ہے،انسانیت کی فلاح و بہبود کا بہترین ایجنڈا اسلام کے پاس ہے،پاکستان اور کشمیر کے عوام اسلام اور شریعت کا نظام چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نوجوانوں ،خواتین اور معاشرے کے تبدیلی چاہنے والوں کو منظم کر کے آزاد خطے میں حقیقی اسلامی تبدیلی لائیں گے اور یہی ہمارے مسائل کا حل بھی ہے اور کشمیر کی آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے کا ذریعہ بھی ہے ہمارے اسلاف نے پاکستان اور آزاد خطے کو اسلامی نظریہ حیات کے لیے حاصل کیا اور اسی لیے قربانیاں دیں تھیں مگر وہ منزل ابھی تک تشنہ ہے،انہوں نے کہا کہ صحافی برادری ،اساتذہ کرام ،طلبہ ،نوجوان،خواتین اور معاشرے کے اچھے افراد سب مل کر جماعت اسلامی کے دست وبازو بنیں تا کہ یہاں حقیقی تبدیلی لائی جا سکے جس کے لیے ہمارے اسلاف نے قربانیاں دیں تھیں ۔