{AF}
پاکستان کے اندرونی خلفشار کا مقبوضہ کشمیر میں منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،پروفیسر ابراہیم،عبدالرشید ترابی{/AF}
پاکستان میں امن کے قیام کے لیے جاری پراسس اور کاوشیں قابل تحسین ہیں نواز شریف اور حکومت پاکستان نے بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا حل نکالنے کا درست فیصلہ کیا ہے ،کشمیریوں کی دلی دعا ہے کہ یہ امن مذاکرات کامیاب ہوں،پاکستان میں جنگ و جدل کاسلسلہ ختم ہو تا کہ حکومت پاکستان یکسو ہو کر تحریک آزاد ی کشمیر کی پشتیبانی کرے،مذاکرات اچھے انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں امید ہے کامیاب ہوں گے،جو حلقے اور دانشور مذاکرات کی مخالفت کر رہے ہیں وہ مایوس ہوں گے پشاور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی و نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ نے سابق سینیٹر امیر جماعت اسلامی خیبرپختوانخواہ پروفیسر ابراہیم اور سابق ایم این اے و سیکرٹری جنرل خیبرپختوانخواہ شبیر خان سے اہم ملاقات کی،اس موقع پر پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ مذاکرات خو ش اسلوبی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے اور پاکستان کے عوام اس عذاب سے نکلیں گے،انہوں نے کہا کہ جو حلقے سیاسی جماعتیں اور دانشور ان مذاکرات کی مخالفت کر رہے ہیں وہ مایوس ہوں گے سیزفائر سے امن بحال ہوا ہے جو خو ش آئند ہے اس مشن کو آگے بڑھانے کے لیے سب مل کر جدوجہد کریں انہوں نے کہا کہ اس سے کشمیر میں بھی منفی پیغام جا رہا ہے اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اﷲ کرے یہ مذاکرات کامیاب ہوں پاکستان میں انتشار سے کشمیریوں کو دکھ ہوتا ہے پاکستان کشمیریوں کے لیے خانہ کعبہ کے بعد مقدس سر زمین ہے انہوں نے کہا کہ اس جنگ و جدل کا سلسلہ ختم ہو نا چاہیے تا کہ حکومت پاکستان اور نواز شریف یکسو ہو کر تحریک آزادی کشمیر کی پشتیبانی کریں انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور ان کی حکومت نے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے بات چیت کا جو راستہ اختیار کیا ہے یہی درست راستہ ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان مخالف ممالک اور لابیز ان سازشوں میں مصروف ہیں کہ پاکستان میں جنگ و جدل جاری رہے پاکستان عدم استحکام کا شکار رہے اور ان کے لیے ترنوالہ بنے انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور دینی قوتوں کو باہم لڑانا عالمی صہیونی ایجنڈا ہے اس ایجنڈے کو ناکام بنانے کے لیے پوری پاکستانی قوم کو مل کر جدوجہد کرناہو گی،عبدالرشید ترابی نے پروفیسر ابراہیم کی امن کے لیے کاوشوں کی تحسین کی ۔