{AF}
عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں دیامر اور کوہستان کی حدود کے تنازعے کے حل کے لیے جرگہ کی سینئر وزیر سراج الحق اور چیف سیکرٹری سے اہم ملاقات {/AF}
خیبرپختونخواہ حکومت آزاد کشمیر اور گلگت بلتسان میں تعمیر و ترقی اورآمد ورفت کی مشکلات آسان کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی،سراج الحق،عبدالرشید ترابی دیامر بھاشا ڈیم قومی منصوبہ ہے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق اس طرح عزیز ہیں جس طرح خیبر پختونخواہ کے عوام کے عزیز ہیں،دیامر اور کوہستان کی حدود کے مسئلے پر انسانی جانوں کاضیائع افسوس ناک ہے ،جرگے کی کاوشوں کی تحسین کی،ہماری حکومت رول ماڈل بنے گی جو تحریک آزادی کشمیر کے لیے تقویت کا باعث بنے گی،کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ،ہندوستان نوشتہ دیوار پڑھ لے کشمیر کی آزادی کو کوئی نہیں روک سکتا پشاور( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی جرگہ جس میں حاجی امیر جان سابق ممبر گلگت بلتستان اسمبلی،مشتاق ایڈووکیٹ سمیت دو افراد کوہستان اور دو دیامر سے شامل تھے،خیبر پختوانخواہ کے سینئر وزیر سراج الحق اور چیف سیکرٹری سے اہم ملاقات کی،اس موقع پر سینئر وزیر سراج الحق نے کہا کہ دیامر اور کوہستان میں حدود کے تنازعے پر قیمتی جانوں کا ضیائع بہت ہی قابل افسوس ہے اور جرگے نے کاوشیں اور کوشش کر کے سیز فائر کروایا جو قابل تحسین ہے،دونوں علاقوں کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور جو بھی جرگہ فیصلہ کرے گا وہ سب کو قبول ہو گا،عبدالرشید ترابی اور حاجی امیر جان نے جرگے کی کاوشوں بارے آگاہ کیا،عبدالرشید ترابی نے دیامر کے متاثرین کے تحفظات اور مطالبات سے خیبر پختوانخواہ کی حکومت کو آگاہ کیا،خیبر پختوانخواہ حکومت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تعمیر و ترقی اور آمدورفت کی مشکلات کو آسان بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی،بھاشا دیامر ڈیم قومی منصوبہ ہے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق اسی طرح عزیز ہیں جس طرح خیبر پختوانخواہ کے عوام کے حقوق عزیز ہیں،تھور اور ہربن کے مسئلے پر جرگہ جو فیصلہ کرے گا وہ سب کو قابل قبول ہو گا انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت ماڈل بنے گی جو تحریک آزادی کشمیر کے لیے تقویت کا باعث بنے گی کشمیر ی عوام کی جدوجہد آزادی میں ہم ان کے شانہ بشانہ ہیں ،ہندوستان نوشتہ دیوار پڑھ لے کشمیر ی آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے،ہمارے اسلاف نے 1947میں جہاد آزادی میں حصہ لیا ہے اور اب بھی یہاں کے مہاجرین کشمیری اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے حاضر ہیں انہوں نے کہا کہ ہندوستان طاقت کے بل بوتے پر کشمیر کو غلام نہیں رکھ سکتا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی کی سربراہی میں جرگے کے نمائندوں نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ شہزار ارباب بھی ملاقات کی اور اس موقع پر چیف سیکرٹری نے بھی جرگے کی کاوشوں کی تحسین کی اور یقین دلایا کہ جو جرگہ فیصلہ کرے گا وہ سب سے اچھا فیصلہ ہو گا۔