نئی نسل کو اسلامی تہذیب اور اقدار اپنانے کے لیے والدین اور اساتذہ خصوصی کردار ادا کریں عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiنئی نسل کو اسلامی تہذیب اور اقدار اپنانے کے لیے والدین اور اساتذہ خصوصی کردار ادا کریں عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ریڈ فاؤنڈیشن نے معیاری ،با مقصد اور اقدار پر مبنی تعلیم و تربیت کے ذریعے معاشرے کوانجئینر،ڈاکٹرز ،اور اعلیٰ کردار کے مالک افراد فراہم کیے،جو ملک و ملت کے لیے ایک بڑا اثاثہ ہیں،مغربی این جی اوز ہماری اسلامی تہذیب کوبدلنے کے لیے روشن خیالی اور مغربی تہذیب کا سیلاب گاؤں گاؤں اور محلے میں پھلانا چاہتی ہیں خواتین بچوں کی تربیت میں اپناکردارادا کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ فاؤنڈیشن سکول بنی مہناساں کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ریڈ فاؤنڈیشن ظہیر گردیزی،قائمقام امیر ضلع باغ تنویر خان اوردیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں،ہماری نوجوان نسل کو اسلامی تہذیب کے بجائے مغربی تہذیب کی طرف لے جایا جا رہا ہے والدین اپنے بچوں کی تربیت میں کردارادا کریں،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے پاس بے پناہ قدرتی وسائل ہیں تھر کا کوئلہ پورے براعظم ایشیا کو 500سال تک مفت بجلی فراہم کر سکتا ہے یہاں کے دریا ندی نالوں سے 22000میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے مگر نا اہل قیادت اور حکومتوں کی ناکامی اور نظام کے فیل ہونے کی وجہ سے آج ملک میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب ہے ،صنعتیں بند ہو چکی ہیں انڈسٹری ساری پاکستان سے بنگلہ دیش اور چائنہ میں شفٹ ہو چکی ہے ،حکومتی ذمہ دار نے ریکارڈ پہ یہ بات کی ہے کہ روزانہ 10ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے،یہ کوئی عام آدمی نہیں کر رہے بلکہ حکمران اور ان کے حواری کر رہے ہیں جو بیرون ملک بڑی بڑی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کر کے آئے ہیں مگر ان کے دل میں خوف خدا موجود نہیں،جس کی وجہ سے سب لوٹ رہے ہیں،آزاد خطے میں بھی بڑے وسائل ہیں ترقی کرنی ہے تو علم کے زیور سے لیس ہونا پڑھے گا ،جیالوں اور متوالوں کو نوازہ جا رہا ہے میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے،ہم نے وہ کام سر انجام دیا جو حکومتیں نہیں کر سکیں،ہمارے لیڈر وزراء اور قیادت کی ترجیح تعلیم نہیں ہے معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے،کوئی حکومت اور این جی او یہ کام نہیں کر سکی،ریڈ فاؤنڈیشن نہ ہوتی تویہ یتیم بچے کسی ہوٹل پر برتن دھو رہے ہوتے ریڈ کی وجہ سے آج ڈاکٹر اور انجیئنر ہیں یہ لوگ جب آگے بڑھ کر قیادت کریں گے تو قوم کی تقدیر بدلے گی اس خطے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا،یہاں پر بہتری کمپیوٹر لیب،سائنس لیب اور بہترین لائبری موجود ہے ہمارا وعدہ ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں میں کوئی کوہتائی نہیں برتیں گے باغ اور پونچھ میں کیڈٹ کالج طرز پر آغوش نام سے دو ادارے بنائے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ معیار تعلیم بہتر ہو ہم نے تعلیم کے موضوع پر سیمینار منعقد کیے جس میں وزیر اعظم وزراء اور سیکرٹریزکو بلایا اور ان کو اس موضوع سے آگاہ کیامگر ان کی ترجحات مختلف ہیں انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں مظلوم کی داد رسی کے بجائے اس پر ظلم ہو وہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،66سال ہو گئے ہیں ہم ان ہی بنیادی مسائل کا شکار ہیں،لوٹ مار کے اس کلچر کو روکنے کے لیے ہمیں کردار ادا کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ یہاں سے ایم اے ،ایم فل کرنے کے بعد بیرون ملک جا کر چوکیدار بھرتی ہو رہے ہیں نوجوان نسل موجودہ نظام سے مایوس ہے انہوں نے کہا کہ اﷲ کا دین غالب ہو گا قرآن و سنت کا نظام ہو گا تب جا کر ہم اپنے مشن میں کامیاب ہو سکتے ہیں یہاں کے بزرگوں اور نوجوانوں نے کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر جن مقاصد کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا تھا وہ ابھی تک تشنہ ہے،انہوں نے کہا کہ جب تک نظام تبدیل نہیں ہو جاتا اس وقت تک تبدیلی نہیں آسکتی آپ نظام کی تبدیلی کے لیے ہماراساتھ دیں جس معاشرے میں مائیں اور بہنیں تعلیم کے لیے کوشش کریں وہ معاشرہ کامیابی کی منزل پر پہنچ جاتا ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بہت ضرورت ہے،اچھا مسلمان بنانے میں کردار سازی بہت ضروری ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر