{AF}
عوام اجتماعی خود کشی سے بچنے کے لیے فرسودہ نظام کی تبدیلی میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
موجودہ گھمبیر مسائل کے ذمہ دار عوام خود بھی ہیں جو چھوٹے مفادات کے لیے اور تعصبات کی بنیادپر نا اہل اور کرپٹ لوگوں کو سامنے لاتے ہیں جن کا ایجنڈا اپنی تجوریاں بھرنا ہے عوامی مسائل کے حل سے ان کو کوئی دلچسپی نہیں ہے،محکمہ صحت موجود ہے مگر غریب آدمی کے علاج معالجے کا کوئی انتظام نہیں،محکمہ تعلیم موجود ہے مگر اصلاح تعلیم کے لیے کچھ نہیں ہو رہا،ریاست کے تمام ادارے بحران کا شکار ہیں،ان کی اصلاح کے بجائے خرابیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے پورا نظام فیل ہوچکا ہے عد ل و انصاف اور میرٹ کا قتل عام ہے نفسا نفسی کا عالم ہے ان حالات میں جماعت اسلامی امید کی واحد کرن ہے ہمار ا مشن عوام کی خدمت کے ساتھ ان کو اﷲ کی رضا کی طرف رجوع کرنا ہے کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام ہمارا مشن ہے بیرپانی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ عوام اجتماعی خود کشی سے بچنے کے لیے فرسودہ نظام کی تبدیلی میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیں،موجودہ گھمبیر مسائل کے ذمہ دار عوام خود بھی ہیں جو چھوٹے چھوٹے مفادات اور تعصبات کی بنیادپر نا اہل اور کرپٹ لوگوں کو اپنے اوپر مسلط کرتے ہیں جن کا ایجنڈا اپنی تجوریاں بھرنے کے سوا کچھ نہیں ہوتا،عوامی مسائل کے حل سے ان کو کوئی دلچسپی نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرپانی ،ڈھل قاضیاں اور بنی مہناساں میں ریڈ فاؤنڈیشن سکولز کی تقریبات اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سردار فرید،یوسف مہناس،سردار سلیم سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ جماعت اسلامی نہ ہوتی تو ہزاروں یتیم اور غریب بچے در بانی اور ہوٹلوں پر برتن مانج رہے ہوتے جماعت اسلامی نے ریڈ فاؤنڈیشن میں قوم کے بچوں کو تعلیم جیسے زیور سے آرستہ کرنے کے لیے خدمات سر انجام دیں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اﷲ کی رضا کے لیے عوام کی بے لوث خدمت کر رہی ہے ہمارا مشن اور ایجنڈا یہ ہے کہ اﷲ کی زمین پر اﷲ کا قانون نافذ ہو جائے اور ہمارا معاشرہ امن ،بھائی چارہ اور خیر خواہی والا معاشرہ ہو جائے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام ہمارا مشن ہے اسی کی طرف ہم لوگوں کو دعوت دے رہے ہیں ہماری دعوت یہ ہے کہ اﷲ کی بندگی اخیتار کی جائے اس کے دئیے ہوئے نظام کا نفاذ کیا جائے اور نبی ؐ کی تعلیمات پر عمل کیا جائے اسی میں دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے ہمارا خطہ بے شمار وسائل سے مالامال ہے پانی ،جنگلات،زمین،سونا،کوئلہ ،قمیتی پتھر جیسی قیمتی معدنیات موجود ہیں مگر ہمارے نا اہل حکمران ان سے استفادہ کرنے کے بجائے ان کو ضائع کر رہے ہیں وزراء کی نظریں قیمتی پتھروں کو فروخت کر کے اپنی کوٹھیاں بنانے پر لگی ہوئی ہیں،قومی وسائل کو درست استعمال کر کے مسائل کو حل کرنے کی طرف کسی کی کوئی توجہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس فرسودہ نظام کے ہوتے ہوئے نہ ہمارے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی کشمیر کی آزادی کی کوئی امید کی جا سکتی ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام نوجوان طلبہ اساتذہ ،والدین سب یک جان اور یک زبان ہو کر قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں اسی میں ہماری بھلائی ہے ہم نے تعصبات کے بتوں کو پاش پاش کر دیا ہے اب جو بھی ان مردہ گھڑوں کو اکھاڑے گا باغ کے غیور عوام ان کے گھڑوں میں ان کو دفن کر دیں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 66سالوں سے بیس کیمپ کو لوٹ رہے ہیں لوٹ مار کا باب اب بند ہونے والا ہے ساری دنیا میں اسلامی تحریکیں کامیابی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں آزمائشیں اس راستے کا لازمی حصہ ہیں تحریک اسلامی کے قائدین اور کارکنان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے دین کو پھیلا بھی رہے ہیں اور بچابھی رہے ہیں،باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے اور اس کو مزید مضبوط بنائیں گے۔