{AF}
نام نہاد سیاسی تعلیمی پیکیج نے قوم کو میٹرک فیل دیے ہم نے ڈاکٹر ‘انجینئرز اور اعلیٰ صلاحیتوں سے لیس افراد قوم کو دئیے ‘ عبدالرشید ترابی {/AF}
جنوبی باغ جیسے پسماندہ علاقے میں بھی معیاری تعلیمی درس گاہیں فراہم کیں ‘ حکومت تعلیم کو ترجیح اول بنائے سیاسی مداخلت ختم کرے ‘ اور قوم پر رحم کرے ‘ اساتذہ کی تقرریوں اور ترقیوں میں میرٹ پامال نہ کرے ‘ ورنہ قوم معاف نہیں کرے گی ‘نظام کی تبدیلی اور حقیقی اسلامی انقلاب کے لیے عوام ہمارا ساتھ دیں ‘ فصلی بٹیرے اور موسمی سیاستدان قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں ہاڑی گہل( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نام نہاد سیاسی تعلیمی پیکیج نے قوم کو میٹرک فیل دیے ہم نے ڈاکٹر ‘انجینئرز اور اعلیٰ صلاحیتوں سے لیس افراد قوم کو دئیے ‘ جنوبی باغ جیسے پسماندہ علاقے میں بھی معیاری تعلیمی درس گاہیں فراہم کیں ‘ حکومت تعلیم کو ترجیح اول بنائے سیاسی مداخلت ختم کرے ‘ اور قوم پر رحم کرے ‘ اساتذہ کی تقرریوں اور ترقیوں میں میرٹ پامال نہ کرے ‘ ورنہ قوم معاف نہیں کرے گی ‘نظام کی تبدیلی اور حقیقی اسلامی انقلاب کے لیے عوام ہمارا ساتھ دیں ‘ فصلی بٹیرے اور موسمی سیاستدان قوم کو دھوکہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن نے معیاری ،با مقصد اور اقدار پر مبنی تعلیم و تربیت کے ذریعے معاشرے کو ایسے افراد فراہم کیے ہیں جو با کردار اور معاشرے میں اپنا اچھا مقام رکھتے ہیں،ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر کفالت اس وقت 8500یتیم بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کی تعلیمی تمام ضروریات ریڈ ادا کرتی ہے ان کا یونیفارم،کتابیں اور وہ تمام سہولیات جو بچے کی ضرورت ہیں وہ ریڈ فاؤنڈیشن پوری کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ فاؤنڈیشن سکول کہو ٹی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ریڈ فاؤنڈیشن ظہیر گردیزی،قائمقام امیر ضلع باغ تنویر خان ادارے کے پرنسپل سردار تنویر خان،سردار الطاف خان اور دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے پاس بے پناہ قدرتی وسائل ہیں تھر کا کوئلہ پورے براعظم ایشیا کو 500سال تک مفت بجلی فراہم کر سکتا ہے یہاں کے دریا ندی نالوں سے 22000میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے مگر نا اہل قیادت اور حکومتوں کی ناکامی اور نظام کے فیل ہونے کی وجہ سے آج ملک میں لوڈ شیڈنگ کا عذاب ہے ،صنعتیں بند ہو چکی ہیں انڈسٹری ساری پاکستان سے بنگلہ دیش اور چائنہ میں شفٹ ہو چکی ہے ،حکومتی ذمہ دار نے ریکارڈ پہ یہ بات کی ہے کہ روزانہ 10ارب روپے کی کرپشن ہو رہی ہے،یہ کوئی عام آدمی نہیں کر رہے بلکہ حکمران اور ان کے حواری کر رہے ہیں جو بیرون ملک بڑی بڑی یونیورسٹیوں سے تعلیم حاصل کر کے آئے ہیں مگر ان کے دل میں خوف خدا موجود نہیں،جس کی وجہ سے سب لوٹ رہے ہیں،آزاد خطے میں بھی بڑے وسائل ہیں ترقی کرنی ہے تو علم کے زیور سے لیس ہونا پڑھے گا ،جیالوں اور متوالوں کو نوازہ جا رہا ہے میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے،ہم نے وہ کام سر انجام دیا جو حکومتیں نہیں کر سکیں،ہمارے لیڈر وزراء اور قیادت کی ترجیح تعلیم نہیں ہے معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے لیے ہم نے یہ قدم اٹھایا ہے،کوئی حکومت اور این جی او یہ کام نہیں کر سکی،ریڈ فاؤنڈیشن نہ ہوتی تویہ یتیم بچے کسی ہوٹل پر برتن دھو رہے ہوتے ریڈ کی وجہ سے آج ڈاکٹر اور انجیئنر ہیں یہ لوگ جب آگے بڑھ کر قیادت کریں گے تو قوم کی تقدیر بدلے گی اس خطے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا،یہاں پر بہتری کمپیوٹر لیب،سائنس لیب اور بہترین لائبری موجود ہے ہمارا وعدہ ہے کہ ہم اپنی ذمہ داریوں میں کوئی کوہتائی نہیں برتیں گے باغ اور پونچھ میں کیڈٹ کالج طرز پر آغوش نام سے دو ادارے بنائے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ معیار تعلیم بہتر ہو ہم نے تعلیم کے موضوع پر سیمینار منعقد کیے جس میں وزیر اعظم وزراء اور سیکرٹریزکو بلایا اور ان کو اس موضوع سے آگاہ کیامگر ان کی ترجحات مختلف ہیں انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں مظلوم کی داد رسی کے بجائے اس پر ظلم ہو وہ معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا،66سال ہو گئے ہیں ہم ان ہی بنیادی مسائل کا شکار ہیں،لوٹ مار کے اس کلچر کو روکنے کے لیے ہمیں کردار ادا کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ یہاں سے ایم اے ،ایم فل کرنے کے بعد بیرون ملک جا کر چوکیدار بھرتی ہو رہے ہیں نوجوان نسل موجودہ نظام سے مایوس ہے انہوں نے کہا کہ اﷲ کا دین غالب ہو گا قرآن و سنت کا نظام ہو گا تب جا کر ہم اپنے مشن میں کامیاب ہو سکتے ہیں یہاں کے بزرگوں اور نوجوانوں نے کشمیر کی آزادی اور پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا مگر جن مقاصد کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا تھا وہ ابھی تک تشنہ ہے،انہوں نے کہا کہ جب تک نظام تبدیل نہیں ہو جاتا اس وقت تک تبدیلی نہیں آسکتی آپ نظام کی تبدیلی کے لیے ہماراساتھ دیں جس معاشرے میں مائیں اور بہنیں تعلیم کے لیے کوشش کریں وہ معاشرہ کامیابی کی منزل پر پہنچ جاتا ہے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بہت ضرورت ہے،اچھا مسلمان بنانے میں کردار سازی بہت ضروری ہے۔