{AF}
مصر کے حکمران تل آبیب کی ڈکٹیشن پر اخوان المسلمون کے قائدین کے خلاف موت کے فیصلے پوری امت کے لیے باعث تشویش ہیں،عبدالرشید ترابی {/AF}
مصر کی جمہوری حکومت نے چار بار انتخابی مراحل سے گزر کر کامیابی حاصل کی اس حکومت کو گرانا عالمی ایجنڈے کا اہم حصہ تھا،مصر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے خلاف عالمی انسانی حقوق کے ٹھیکیدار نوٹس لیں،مصری حکومت اخوان کے خلاف کاروائیاں بند کرے ورنہ کشیدگی میں اضافہ کسی کے بھی حق میں نہیں،اخوان المسلمون کے خلاف کاروائی سوائے اسرائیلی قبضے کو دوام بخشنے کے اور کسی کو فاہدہ نہیں ہے،جمہوریت پر یقین رکھنے والے عالمی اور اسلامی ممالک مصر میں برپا اس سفاکی کا نوٹس لیں اسلام آباد( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مصر کے حکمران تل آبیب کی ڈکٹیشن پر اخوان المسلمون کے قائدین اور کارکنوں کے خلاف موت کے فیصلے سنانا پوری امت کے لیے باعث تشویش ہے،مصر کے نام نہاد حکمران اخوان المسلمون کی چار مرتبہ انتخابابی مراحل سے گزر کر کامیابی حاصل کرنے کے باوجود ان کی جمہوری حکومت کو ختم کر کے حکومت پر قبضہ کرنے کے بعد مصریوں کی ہر دل عزیز جماعت کے قائدین اور کارکنوں پر سفاکی بند کی جائے جس سے کشیدگی میں اضانے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اخوان المسلمون کی حکومت آنے کے بعد اسرائیل خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگا تھا اور غزہ کا محاصرہ ختم ہو گیا تھا جس کی وجہ سے غزہ میں بچوں ،بوڑھوں اور خواتین کو بھوک سے مارنے کی سازش ناکام ہو چکی تھی،اسرائیلی اس سازش میں مصروف تھے کہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے مصر میں اخوان کی حکومت کا تحتہ الٹ دیں و ہ اپنے مشن میں کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ مصر میں سفاکیت افسوس ناک ہے جمہوریت پسند عالم اس سفاکیت کا نوٹس لیں اسلامی ممالک بھی اپناکردار ادا کریں،انہوں نے کہا کہ عالمی انسانی حقوق کے ٹھیکیدار بھی خاموش ہیں ان کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بند کروانے میں کردار اداکریں،انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریکیں پر امن جدوجہد اور رائے عامہ منظم کر کے تبدیلی کے لیے کوشش کر رہی ہیں اور دشمن اس پرامن جدوجہد کو پر تشدد جدوجہد میں بدلنے کی سازش کررہا ہے مگر اسلامی تحریکوں کے قائدین یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ ہر قیمت پر پر امن جدوجہد اور رائے عامہ منظم کر کے ہی تبدیلی لانے کے راستے کو اختیار کریں گے۔