سیکولر لابی مملکت خداداد پاکستان کو قرارداد مقاصد اور نظریات سے ہٹانے پر لگی ہوئی ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiسیکولر لابی مملکت خداداد پاکستان کو قرارداد مقاصد اور نظریات سے ہٹانے پر لگی ہوئی ہے،عبدالرشید ترابی {/AF}

جموں وکشمیر کی آزادی اور پاکستان سے الحاق کے بغیر پاکستان نامکمل ہے،آج تجدید عہد کا دن ہے،قائد اعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کی روشنی میں پاکستان کوایک اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے،پاکستان جن بحرانوں کا شکار ہے ان سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے کہ پاکستان کے تمام شعبوں ،تعلیم ،معیشت او ر سماج کو اسلامی خطوط پر استوار کیا جائے،آج پوری قوم اس عہد کی تجدید کرے کہ جن مقاصد کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا وہ پورے کرے گی راولپنڈی (پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ سیکولرا ور مغربی کی پروردہ لابی مملکت خداداد پاکستان کو قرارداد مقاصد اور نظریات سے ہٹانے پرلگی ہوئے ہے،پاکستان اور کشمیر کے عوام شریعت کے نظام کا نفاذ چاہتے ہیں،جموں وکشمیرکی آزادی اور الحاق پاکستان کے بغیر پاکستان مکمل نہیں ہے،کشمیری تقسیم برصغیرکے نظریے کی تکمیل کی جدوجہد کررہے ہیں،کشمیرکے بغیر پاکستان نہ سلامت رہ سکتاہے اور نہ ہی مکمل ہوسکتا،آج تجدید عہد کا دن ہے پوری پاکستان اور کشمیری قوم اس عہد کی تجدید کرے کہ جن مقاصد کے لیے پاکستان اور آزاد کشمیرآزاد کروائے گئے تھے وہ پورے کیے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسل سائنس ایجوکیشنل سٹم کے زیر اہتمام23 مارچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اعظم کیانی سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آج پاکستان جن بحرانوں میں مبتلا ہے اس کو حل بھی یہی ہے کہ پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کے تصورات کے روشنی میں ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے،یہی ہمارے مسائل کا حل ہے،پاکستان اور آزا دکشمیرکے تمام شعبوں کو اسلامی خطوط پرستوار کیا جائے،تعلیم ،صحت ،معیشت سمیت پورے سماج کو اسلامی ڈھانچے میں ڈالنا وقت اور حالات کا تقاضاہے،مغربی نہیں چاہتا ہے کہ پاکستان جن مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا وہ پورے کرے اور پاکستان اور کشمیرکے عوام شریعت کے نظام کا نفاذچاہتے ہیں چند مخصوص افراد اور ٹولہ نہیں چاہتا کہ ایسا ہو اور اس ٹولے کے پیچھے پوری مغربی لابی ہے آج پاکستان اور کشمیرکے عوام کو یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم نے وہ مقاصد پورے کرنے ہیں جن کے لیے پاکستان حاصل کیا گیا تھا،اﷲ سے بدعہد ی کی وجہ سے آج اﷲ کا ہاتھ بھی ہم سے اٹھ چکا ہے جب اﷲ کا ہاتھ اٹھ جاتا ہے تو پھر پوری قوم کو ظالموں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جاتا اور ظالم مظلوم کے ساتھ جو سلوک کرتے ہیں وہ آج ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں،اﷲ نے ہمیں مغرب کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے کیونکہ ہمارے حکمرانوں نے اﷲ پربھروسہ کرنے کی بجائے مغرب پر بھروسہ شروع کیا ہو اہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہمیں اﷲ کی طرف رجوع کرنا ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر