{AF}
پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کے مطابق حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے،عبدالرشید ترابی {/AF}
قیام پاکستان کا بنیادی مقصد اسلام کے لیے ایک تجربہ گاہ حاصل کرنا تھی،آزاد خطے میں بھی عوام نے قربانیاں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے دیں،وزراء ریاستی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے علاقوں اور برادریوں کے جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں،عوام کلمے والے جھنڈے تلے جمع ہوں اسی لیے ہمارے بزرگوں نے یہ خطہ آزاد کروایا تھا،کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب ہمارا مشن ہے،اسلام کو مغلوب کرنے کے لیے استعمار کا عالمی ایجنڈا پہلے سے زیادہ موثر اور مضبوط ہو کر میدان میں اترا ہوا ہے،اسلامی تہذیب اور اسلام کے غلبے کے لیے مسلمانوں کو باہم مل کر جدوجہد کرنی ہو گی،اسلامی نظام اپنی پوری روح کے ساتھ کسی ایک خطے میں نافذ ہوجائے تو ساری دنیا اسلام کی طرف راغب ہو گی،باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے کارکن عوام کو کسی کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے تھب،غنی آباد،کفل گڑھ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے نظریات کے مطابق حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے،قیام پاکستان کا بنیادی مقصد اسلام کے لیے ایک تجربہ گاہ حاصل کرنا تھی،آزاد خطے میں بھی عوام نے قربانیاں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے دیں، ہمارے مسائل کا حل قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے،انگریزوں کا دیا ہوا فرسودہ اور باطل نظام ہمارے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافے کا باعث بن رہا ہے جب تک اس باطل نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر باہر نہیں پھینک دیتے اور اس کی جگہ اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام قائم نہیں کر دیتے ہمارے مسائل جو کے تو رہیں گے،ان خیالات کااظہار انہوں نے دعوتی مہم کے دوران بنی مہناساں ،تھب،غنی آباد،ملوٹ،اور کفل گڑھ میں دورے کے دوران اجتماعات سے خطاب ، تعزیتی پروگرامات اور وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مولانا ہدایت اللہ امیر جلقہ وسطی باغ اور دیگر قائدین بھی موجود تھے بعد ازاں عبدالرشید ترابی نے جماعت اسلامی کے بزرگ راہنما حافظ محمد خان کی وفات پر ان کے گھر تعزیت کی اور دیگر عوامی وفود سے ملاقاتیں کیں،عبدالرشید ترابی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے وزراء علاقوں اور برادریوں کے جھنڈے اٹھائے پھر رہے ہیں ان کو عوام کے مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے میرٹ کا قتل عام کیا جا رہا ہے میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کو مڈل سکول سمجھ کر ان کے ساتھ معاملات کیے جارہے ہیں جس سے ان کا مستقبل بھی مخدوش ہو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ باغ جماعت اسلامی کا قلعہ ہے عوام کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں جہاں بھی جاتا ہوں وہاں پر مسائل کی لمبی فہرست عوام پیش کرتے ہیں کسی جگہ بھی مسائل کے حل کی طرف کوئی توجہ نہیں ہے،قومی خزانے کو عیاشیوں پر اڑیا جا رہا ہے تعمیر و ترقی کا پہیہ جام ہے انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام جماعت اسلامی کے کلمے والے جھنڈے تلے جمع ہوں تا کہ یہاں نظام کو تبدیل کیا جا سکے،نظام اور قیادت کی تبدیلی کے بغیر نہ تو ہمارے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی تحریک آزادی کشمیر کو تقویت مل سکتی ہے عوام مسائل کے حل اور کشمیر کی آزادی کے لیے بیس کیمپ میں حقیقی قیادت کا برسراقتدار آنا وقت اور حالات کا تقاضا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کو مغلوب کرنے اور مغربی تہذیب کو عام کرنے کے لیے پورا استعمار اپنے سارے وسائل کے ساتھ نوجوانوں کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے اور ہمارے حکمران مغرب کے اس ایجنڈے پہ محافظ بن چکے ہیں ہمارے بزرگوں نے یہ خطہ اللہ کے نظام کے قیام کے لیے حاصل کیا تھا اور اسی لیے قربانیاں دیں تھیں لیکن یہ مشن ابھی تشنہ ہے جماعت اسلامی اسی مشن کی تکمیل کے لیے اٹھی ہے کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب ہمارا مشن ہے بے روزگاری مہنگائی،بد امنی،نا انصافی یہ ہمارے اوپر عذاب کی صور ت میں مسلط ہے،اس سے نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ ہم اللہ کی طرف لوٹ آئیں قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں یہی ہمارے لیے دنیا اور آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہیں۔