{AF}
سید علی گیلانی اور تحریک حریت جموں وکشمیر نے پاکستان کی حکومت عوام اور تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کی {/AF}
اسلام آباد( پ ر) حریت کانفرنس گیلانی کے کنونیئر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی اور تحریک حریت جموں وکشمیر نے پاکستان کی حکومت عوام اور تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو یوم پاکستان پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ قائد اعظم کے 1945ء کے اس پیغام کو یاد رکھنے کی ضرورت جس میں انہوں نے فرمایا تھا کہ ’’ میں نے بار ہا اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اگر مسلمان با عزت اور آزاد لوگوں کی طرح جینا چاہتے ہیں تو ان کے لیے اس کے سوا اور کوئی راستہ کھلا نہیں ہے کہ وہ پاکستان بنانے کی جدوجہد کریں پاکستان کے لیے زندہ رہیں اور ضرورت پڑے تو قیام پاکستان کے لیے مرنے سے بھی دریغ نہ کریں،پاکستان کا مطلب صرف آزادی اور خود مختاری نہیں بلکہ اسلامی نظریہ ہے جو ہمارے لیے ایک قیمتی خزانے اور تحفے کی حیثیت رکھتا ہے‘‘غلام محمد صفی نے پاکستان کی حکومت سیاسی اور مذہبی جماعتوں اور افواج پاکستان کو ایک پیج پر ہونے کا احساس دلایا تا کہ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جا سکے،کشمیری عوام ایک مضبوط پاکستان کو تحریک آزاد ی کشمیر کی کامیابی کی ضامن قرار دیتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور حکومت کا سید علی گیلانی صاحب کی صحت کے حوالے سے فکرمندی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ آزاد ی کشمیریوں کا مقدر ہے ان کو کوئی طاقت کے بل بوتے پر کبھی غلام نہیں رکھ سکتا،کشمیری عوام کی پاکستان کے ساتھ محبت اور وابستگی کو ہندوستان نہ خرید سکتا ہے اور نہ اوچھے ہتھکنڈے سے کم کر سکتا ہے جس کی واضح مثال ایشیاء کپ کے دوران بھارتی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلبہ کی پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنا اور خوشی کا اظہار کرنا ہے۔