حکومت پاکستان ہندوستان کو پسندیدہ ملک قرار دینے سے قبل کشمیر پر پڑھنے والے اثرات کا جائزہ ضرور لے،سید علی گیلانی،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiحکومت پاکستان ہندوستان کو پسندیدہ ملک قرار دینے سے قبل کشمیر پر پڑھنے والے اثرات کا جائزہ ضرور لے،سید علی گیلانی،عبدالرشید ترابی{/AF}

باغ( پ ر) عبدالرشید ترابی کی سید علی گیلانی سے فون پر رابطہ خیریت معلوم کی اور ان کو رابطہ عالم اسلامی کی کانفرنس جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے سیاسی قائدین ،علماء کرام اور اسکالر سے ملاقاتوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور کشمیر کی پیش رفت کے حوالے سے بھی بات چیت کی،اس موقع پر سید علی گیلانی نے کہا کہ حکومت پاکستان ہندوستان کو پسندیدہ ملک قرار دینے سے قبل اس کا تحریک آزادی کشمیر پر پڑھنے والے اثرات کا ضرور جائز ہ لے ایک طرف ہندوستان ہمارے نوجوانوں کو شہید کر رہا ہے،کرکٹ میچ کی خوشی کا اظہار کرنے پر بھی جامعات سے نکال کر غداری کے مقدمے قائم کر رہاہے مقبوضہ ریاست کے اندر دہشت گردی کر رہا ہے،ان حالات میں حکومت پاکستان کی طرف سے ہندوستان کو پسندید ہ ملک قرار دینا نہ صرف مایوسی کا پیغام ہے بلکہ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سے ہماری توقعات ہیں مسلم لیگ کے صدر ہونے کے ناطے ان کی کمٹمنٹ واضح ہونی چاہیے اور کوئی قدم اٹھانے سے پہلے اس سے تحریک پر اثرات کا جائزہ ضرور لینا چاہیے،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ پاکستانی عوام تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ ہیں اور جس نے بھی تحریک آزادی کشمیر سے منہ موڑا یا غداری کی تو اس کا حشر مشرف سے بھی برا ہو گا جنرل پرویز مشرف نے تحریک آزادی کشمیر سے بے وفائی کی آج پاک سر زمین ا س کے لیے تنگ ہو چکی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر