{AF}
نظریہ پاکستان فورم کوٹلی کے چیئرمین سابق امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمن آفاقی کی جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل راجہ جہانگیر خان سے ملاقات{/AF}
راولپنڈی( پ ر) اس موقع پر حبیب الرحمن آفاقی نے کہا کہ پاکستان کے نظریے اور جغرافیائے کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے،محصوص لابی نظریہ پاکستان کو کمزور کر کے در اصل پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اول روزسے پاکستان کے خلاف تھا پاکستان کو دولخت کیا کشمیرپرقبضہ کیا تا کہ پاکستان کی شہ رگ کو اپنے قبضے میں رکھ سکے،انہوں نے کہا کہ کشمیری نظریہ پاکستان اور پاکستان کی ہر قیمت پر حفاظت کریں گے اور پاکستان اور اسلام کی فوج ہیں انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کو کمزور کرنے والوں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑے گا انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کا تقاضا ہے کہ پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے۔