{AF}
ریڈ فاؤنڈیشن نے متبادل نظام تعلیم فراہم کر دیا ہے حکومت مسائل پیدا کرنے کے بجائے معاونت کرے ‘ عبدالرشید ترابی {/AF}
سرکار کانظام تعلیم سیاسی مداخلت کی وجہ سے نا قابل اصلاح ہو چکا ہے حکومت اس بگڑے ہوئے نظام کو بہتر کرنے پر توجہ دے‘ ریاست کی تمام سیاسی جماعتیں استاد کے تقرر پر قومی اتفاق رائے پیدا کرے نالائق ٹیچرز نسل در نسل نظام تعلیم کو تباہ کرتا رہتا ہے‘صحت ‘ تعلیم سمیت دیگر شعبے حکومت کے زیر کنٹرول ہیں ان شعبوں میں اصلاح کے لیے حکومت کو تبدیل کرنا ہوگا ‘نظام اور حکومت کی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے ‘ کشمیر کی آزادی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے آزاد خطے میں عدل و انصاف کے قیام کے لیے تبدیلی حالات اور وقت کا تقاضا ہے باغ+ریڑہ( پ ر )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ریڈ فاؤنڈیشن نے متبادل نظام تعلیم فراہم کر دیا ہے حکومت مسائل پید اکرنے کے بجائے معاونت کرے ۔سرکار کا نظام تعلیم سیاسی مداخلت کی وجہ سے نا قابل اصلاح ہو چکا ہے حکومت اصلاہ احوال کے لیے توجہ دے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈ فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ریڑہ اور باغ شہر میں سالانہ ریزلٹ تقریبات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سابق امیر ضلع تنویر انور خان پرنسپل ریڈ فاؤنڈیشن سکول ریڑہ افتخار مغل ‘ سردار جنت حسین صدر انجمن تاجران باغ ‘ باغ ریڈ فاؤنڈیشن سکول کے پرنسپل سید شرافت حسین شاہ اور امیر جماعت اسلامی باغ شہر سید فاروق شاہ اور دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ استاد کی بھرتی پر کوئی کمپرومائیز نہ کیا جائے اس حوالے سے ریاست کی تمام جماعتیں قومی اتفاق رائے پیدا کریں کہ استاد کی تقرری خالصتاً میرٹ پر ہوگی کیونکہ ایک نالائق استاد نسل در نسل نالائق شاگرد تیار کرتا جاتا ہے جو معاشرے کے لیے بوجھ بن جاتے ہیں ۔ نوجوان نسل کو بچانے کے لیے اور ان کے مستقبل کو روشن کر نے کے لیے اساتذہ کی تقرریوں اور ان کی ترقیاں میرٹ پر کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ‘ محکمہ تعلیم سمیت دیگر محکمے حکومت کے کنٹرول میں ہیں اور جب تک حکومت تبدیل نہیں ہوگی ان محکوں میں اصلاح احوال نہیں ہو سکتا۔ جماعت اسلامی یہی ایجنڈا لے کر اٹھی ہے کہ ریاست کے تمام محکموں میں اصلاح کی جائے اور عدل و انصاف پر مبنی قیام کے لیے ضروری ہے کہ اس فرسودہ نظام کو تبدیل کیا جائے اسلامی نظام اور اسلامی حکومت کے قیام کے لیے جدوجہد کرنا ہر شہری کا فرض ہے ۔ جب تک کرپٹ اور نا اہل حکومت سے جان نہیں چھڑائیں گے اس وقت تک نہ ریاست کا کوئی ادارہ بہتر ہو سکتا ہے نہ ہی ہمارے مسائل حل ہو سکتے ہیں اور نہ ہی کشمیر کی آزادی کی امید کی جا سکتی ہے۔ ہمارے مسائل کا حل اور کشمیر کی آزادی بیس کیمپ میں حقیقی اسلامی حکومت کے قیام سے وابستہ ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے اور آزاد خطے میں عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام کو کردار ادا کرنا ہوگا ۔ جماعت اسلامی نے ایجنڈا پیش کر دیا ہے عوام ہمارا ساتھ دیں تا کہ ہم اس ملک میں حقیقی اسلامی حکومت کا قیام عمل میں لا سکیں انہوں نے کہا کہ باغ سمیت آزا دکشمیر مسائلستان بنا ہوا ہے قومی وسائل اڑائے جا رہے ہیں مشیروں اور وزیروں ‘ کوارڈینیٹرز کی فوج ظفر موج قومی خزانے پر بوجھ ہے وہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں ۔ یہ کتنی بد قسمتی ہے کہ ریاست کے بجٹ میں تحریک آزادی کشمیر کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بیت المال اور زکوٰۃ پر صدر ‘ وزیر اعظم ‘ وزرراء ‘ بیوروکریٹس عیاشیاں کر رہے ہیں اور غریب کو دوائی تک میسر نہیں ۔ ہسپتال ‘شاہرات سمیت دیگر ادارے تباہی کے دھانے پر پہنچے ہوئے ہیں ان حالات میں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب جماعت اسلامی کے کلمے والے جھنڈے تلے جمع ہوکر حقیقی اسلامی انقلاب برپا کر دیں یہی ہمارے مسائل کا حل ہے ۔