بعض طاقتیں پاکستان کو مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر ہندوستان کی گود میں بٹھانا چاہتی ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdul rasheed turabiبعض طاقتیں پاکستان کو مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر ہندوستان کی گود میں بٹھانا چاہتی ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}

مسئلہ کشمیر کو اپنے تاریخی تناظر کے ساتھ پاکستان میں نوجوان نسل کو آگاہ کرنا حالات اور وقت کا تقاضاہے ،بد قسمتی سے مسئلہ کشمیر نصاب کا حصہ بھی نہیں اور قومی قیادت کی ترجیحات میں نہیں ،کشمیر کے بغیر پاکستان کی سلامتی اور استحکام نا ممکن ہے،پاکستان کی قیادت اور پالیسی سازوں کو مسئلہ کشمیر پر درست خطوط پر پالیسی سازی کے لیے مسلسل دباؤ ضروری ہے،یوتھ فورم فار کشمیر پاکستان کی تمام طلبہ تنظیموں کو شامل کر کے مسئلہ کشمیر کی آگاہی کے لیے بھرپور مہم چلائیں،یوتھ فورم فار کشمیر کی خدمات قابل تحسین ہیں راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی سے یوتھ فورم فار کشمیر کے کوآرڈنیٹر عثمان علی خان،چوہدری حسنین انور،محمد حسان،مصباح المریم،شائستہ صفی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اہم ملاقات کی،ترجمان کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ یوتھ فورم فار کشمیر کی خدمات قابل تحسین ہیں اور ان کو مزید مربوط اور منظم کرنے کی ضرورت ہے عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بعض طاقتیں پاکستان کو مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرہندوستان کی گود میں بٹھانا چاہتی ہیں،پاکستان مسئلہ کشمیر کے سوا ہندوستا ن کسی مسئلے پر کوئی بات چیت نہ کرے کیونکہ ہندوستان بات چیت کے عمل کو تحریک آزادی کشمیر کو کچلنے کے لیے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اپنے تاریخی تناظر کے ساتھ پاکستان کی نوجوان نسل کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے کشمیر کے بغیر پاکستان کی سلامتی اور استحکام ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے نصاب میں بھی مسئلہ کشمیر شامل نہیں ہے اور قومی قیادت کی ترجیحات میں بھی یہ نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر بھارت سے دوستی کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پالیسی ساز اداروں پر درست خطوط پر کشمیر پالیسی جاری رکھنے کے لیے مسلسل دباؤ بھی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ یوتھ فورم فار کشمیر پاکستان میں تمام طلبہ تنظیموں کو اپنے ساتھ ملا کر مسئلہ کشمیر کے ون پوائنٹ ایجنڈے پر آگاہی کروائے،اس موقع پر یوتھ فورم فار کشمیر کے کوآرڈنیٹر عثمان علی اوردیگر نے مسئلہ کشمیر کی آگاہی کے حوالے سے اپنے کام سے امیر جماعت کو آگاہ کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر