وزیر صحت سردار قمرالزمان نے چھوٹے قبائل کی توہین کر کے اسلام سے بے بہرہ ہونے کا ثبوت دیا ہے،جماعت اسلامی

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkوزیر صحت سردار قمرالزمان نے چھوٹے قبائل کی توہین کر کے اسلام سے بے بہرہ ہونے کا ثبوت دیا ہے،جماعت اسلامی {/AF}

اللہ کے نزدیک سب سے اچھا وہی ہے جو اس سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہے،سردارقمرالزمان نے 21ویں صدی میں بھی چھوٹے قبائل کی توہین کرکے جاہلیت کی یاد تازہ کر دی ،جماعت اسلامی عصبیتوں کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کا پیچھا کرے گی باغ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے ترجمان نے کہا ہے کہ سردار قمرالزمان نے باغ میں چھوٹے قبائل کی توہین کرکے اسلام سے بے بہرہ ہونے کا ثبوت دیا ہے،اسلام میں قبائل صرف پہچان کے لیے ہیں ان کی بنیاد پر تفاخر کرنا جائز نہیں ہے،اللہ کے نزدیک وہی سب سے اچھا ہے جو اس سے سب سے زیادہ ڈرنے والا ہے جماعت اسلامی عصبیتوں کی بنیاد پر سیاست کرنے والوں کو پیچھا کرے گی اور ان کو انجام سے دوچار کرے گی،جماعت اسلامی نے جب سے سیاسی عمل میں آنے کافیصلہ کیا ہے تب سے پورے آزاد کشمیر میں برادری ازم کی لعنت کو کم کیا ہے اور باغ میں بالخصوص ختم کر دیا تھا مگر وزیر موصوف اور سابق وزیر کرنل نسیم ان مردہ گھڑوں کو اکھاڑ رہے ہیں مگر جماعت اسلامی عصبیت کے ان مردہ گھڑوں کو اکھاڑ کر تعفن پھیلانے نہیں دے گی،21ویں صدی میں بھی چھوٹے قبائل کو اچھوت کہنا زمانہ جاہلیت سے بھی بد تر ہے قمرالزمان کے اس بیان سے تمام چھوٹے قبائل میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر